اشتہار
اشتہار
یہ سائٹ جناب اکبر شیخ صاحب
اکبر شیخ
کے اعزاز میں تخلیق کی گئی ہے
📖 ان کے بارے میں
غزل
علیم طاہر اتوار، 17 مئی 2026
👁 42 ❤️ 2
میری ویران سماعت میں دھڑکتی ہوئی آواز
اشک سی لگتی ہے لمحوں سے ٹپکتی ہوئی آواز
کپکپی طاری ہے الفت کی خموشی پہ ابھی
روبرو رینگتی نفرت سی سرکتی ہوئی آواز
آج پھر تیرے لبوں نے جو ذرا کی جنبش
پھیلتی جاتی ہے خوشبو سی مہکتی ہوئی آواز
یونہی آبادیاں ملبوں میں بدلتی ہیں کیا؟؟؟
چار سو آگ کے شعلوں سی بھڑکتی ہوئی آواز
یوں صداقت کے لب و لہجے کو میں بیان کروں
جیسے تاریک جہانوں میں چمکتی ہوئی آواز
رہنمائی کی امیدوں پہ کھری اترے گی
کیسے گمراہ درندوں سی بہکتی ہوئی آواز
سخت پتھر سے مرے دل کو موم کر دے گی
تیرے اشکوں سے پیالوں سی چھلکتی ہوئی آواز
نفرتیں ریشمی خوابوں کو روند دیتی ہیں
دل کو چھو لیتی ہے معصوم ہمکتی ہوئی آواز
وقت کے کرب میں ڈوبے ہوئے لمحوں کے لیے
درد کے ساز پہ مدھم سی تھرکتی ہوئی آواز
برف زادوں کے نگر میں بھی اثر رکھتی ہے
دھوپ کی طرح رگِ جاں میں دہکتی ہوئی آواز
ثبت ہے میری سماعت کے فلک پر جاناں
تیری بجلی سی چمکتی و جھلکتی ہوئی آواز
شیر کے قدموں سی طاہر ہے دھمک خاموشی
نرم خرگوش سی لگتی ہے بدکتی ہوئی آواز
📖 خلاصہ

یہ نہایت دلکش، علامتی اور صوتی کیفیت سے بھرپور غزل علیم طاہر کی فکری وسعت اور تخیّلی حسن کا شاندار نمونہ ہے۔ شاعر نے “آواز” کو مرکزی استعارہ بنا کر محبت، نفرت، صداقت، درد اور انسانی احساسات کی مختلف ک…

← پچھلا اگلا →

✍️ علیم طاہر — مختصر تعارف

📍 مالیگاؤں

علیم طاہر _شاعر و ادیب

غزل کیا ہے؟

غزل اردو شاعری کی سب سے مقبول صنف ہے۔ اس میں عام طور پر محبت، جدائی، فلسفہ اور زندگی کے موضوعات پر اشعار ہوتے ہیں۔ ہر شعر اپنی جگہ مکمل ہوتا ہے۔

علیم طاہر کی مزید
نہ خود کا میں ہوں نہ کچھ اور میرے بس میں ہے جہاں میں جو بھی ہے سب تیری دسترس میں ہے مرے وجود سے ...
لوبانوں سی خوشبو جیسی مہکے تیری یاد دھڑکن‌دھڑکن سلگ رہا ہے مدھم سااحساس مجھ کو تیرے سنگ چ...
ڈراما نگار: علیم طاہر کردار: بابا جان (ریٹائرڈ ریلوے گارڈ، 75 سالہ) سلمان (بابا جان کا پوتا، 20...
اسٹیج ڈرامہ: آخری سکہ تحریر (رائٹر) : علیم طاہر کردار: رفیق – مرکزی کردار، عام سا نوجوان جس کے د...
🔗 یہ بھی دیکھیں
💬 تبصرے (0)
تبصرہ کرنے کے لیے لاگ ان کریں

ابھی کوئی تبصرہ نہیں — پہلے تبصرہ کریں!

ادبی AI معاون
● آن لائن