غزل
علیم طاہر
اتوار، 17 مئی 2026
👁 43
❤️ 2
اسی لیے تو علیم طاہر
تمام لوگوں سے مختلف ہے
مزاج اُس کا، نظریہ اُس کا
تمہاری سوچوں سے مختلف ہے
اذیتوں کے پہاڑ ٹوٹے تو
سوچ اُس کی بدل گئی ہے
یہ دل کا رشتہ، زباں کا رشتہ
لہو کے رشتوں سے مختلف ہے
اِدھر تو ہے پتھروں کی صورت
مگر اُدھر ڈر ہے پتھروں کا
ہر اک عمارت، ہر اک حویلی
جو شیش محلوں سے مختلف ہے
سنا تھا ہم نے کہ ہو بہو ہی
ہر ایک شے کو دکھائے لیکن
جو عکس آیا اُس آئینے میں
تمہارے چہروں سے مختلف ہے
وجود میرا جو بولتا ہے
خموشی کھولے ہیں راز کتنے
سکوت میرا، سکون میرا
وہ شور والوں سے مختلف ہے
نہ ٹوٹ پایا وہ ہار کر بھی
نہ زخم کھا کر وہ رو پڑا ہے
یہ اُس کے اندر جو حوصلہ ہے
تمام نعروں سے مختلف ہے
نہ چاپلوسی کا فن ہے اُس میں
نہ مطلبی وہ کبھی ہوا ہے
اسی لیے اُس کی دوستی بھی
تمام رشتوں سے مختلف ہے
وہ اپنے سچ پر کھڑا ہے تنہا
کوئی قبیلہ نہیں ہے اُس کا
یہی سبب ہے کہ اُس کا چہرہ
نقاب داروں سے مختلف ہے
وہ راستہ خود بناتا ہے پھر
اسی پہ تنہا سفر بھی کرتا
یہی تو انداز ہے کہ اُس کا
سفر قطاروں سے مختلف ہے
نہ اُس کا کمرہ، نہ اُس کا بستر
نہ اُس کا تکیہ، نہ اُس کی چادر
جو خواب بھی تم بتا رہے ہو
یہ اُس کی نیندوں سے مختلف ہے
نہ وہ ہجوموں میں گم ہوا ہے
نہ خوف کھایا اکیلے پن سے
کھلونا سمجھو اگر جو طاہرؔ
وہ سب کھلونوں سے مختلف ہے
📖 خلاصہ
یہ فکری، خوددار اور شخصیت نگاری سے بھرپور نظم علیم طاہر کی منفرد سوچ، داخلی قوت اور سچائی پر قائم رہنے والے انسان کی خوبصورت تصویر پیش کرتی ہے۔ شاعر نے اپنی ذات، مزاج، نظریے اور زندگی کے تجربات کو اس …
#غزل
#منفرد
#احساس
#اذیت
#جدید ترین
#رنگ
#Aleem Tahir
#علیم طاہر
#Urdu Nazm
#Motivational Urdu Poetry
#Deep Urdu Poetry
#Self Respect Poetry Urdu
#اردو نظم
#Philosophical Urdu Shayari
#Personality Poetry Urdu
#Modern Urdu Poetry
#Urdu Adab
#Inspirational Urdu Poetry
#Human Nature Poetry
#Heart Touchin
✍️ علیم طاہر — مختصر تعارف
📍 مالیگاؤں
علیم طاہر _شاعر و ادیب
غزل کیا ہے؟
غزل اردو شاعری کی سب سے مقبول صنف ہے۔ اس میں عام طور پر محبت، جدائی، فلسفہ اور زندگی کے موضوعات پر اشعار ہوتے ہیں۔ ہر شعر اپنی جگہ مکمل ہوتا ہے۔
علیم طاہر کی مزید
نہ خود کا میں ہوں نہ کچھ اور میرے بس میں ہے
جہاں میں جو بھی ہے سب تیری دسترس میں ہے
مرے وجود سے ...
لوبانوں سی خوشبو جیسی مہکے تیری یاد
دھڑکندھڑکن سلگ رہا ہے مدھم سااحساس
مجھ کو تیرے سنگ چ...
ڈراما نگار: علیم طاہر
کردار:
بابا جان (ریٹائرڈ ریلوے گارڈ، 75 سالہ)
سلمان (بابا جان کا پوتا، 20...
اسٹیج ڈرامہ: آخری سکہ
تحریر (رائٹر) : علیم طاہر
کردار:
رفیق – مرکزی کردار، عام سا نوجوان جس کے د...



ابھی کوئی تبصرہ نہیں — پہلے تبصرہ کریں!