اشتہار
اشتہار
اشتہار
This site honours Mr. Akbar Shaikh
Akbar Shaikh
was created in his honour
📖 About him
منقبت

عرشِ پاک پر بھی ہے لکھا آپ کا مقام یا حسین

عبدالدیان اسدؔ ہفتہ، 16 مئی 2026
👁 47 ❤️ 1
کیا خبر حریفِ دین کو کیا ہے احترام یا حسین
عرشِ پاک پر بھی ہے لکھا آپ کا مقام یا حسین
لاج رکھ لی رکنِ دین کی اور دی نماز کو حیات
آخری جو آپ نے کیا سجدۂ دوام یا حسین
ہوں گناہ گار میں بڑا آپ کا ہی چاہوں واسطہ
ہر گھڑی لبوں پہ ہو مرے آپ کا ہی نام یا حسین
ہم بھٹکنے والوں کے لئے با خدا ہے مثلِ روشنی
ہے ہدایتوں کا راستہ آپ کا کلام یا حسین
زینب و سکینہ بے ردا سر تا پا ہے ان کے بیڑیاں
رو رہی ہے فصل دین پر کربلا کی شام یا حسین
دینِ حق کو مل گیا شرف ہوگیا ہے نام ہر طرف
میری زندگی خرید لی دے کے تم نے دام یا حسین
اک نظر کرم کی کیجئے مصطفیٰ کا صدقہ دیجئے
یہ اسدؔ حزیں بھی آپ کا ادنیٰ ہے غلام یا حسین
📖 Summary

یہ عقیدت، محبتِ اہلِ بیت اور واقعۂ کربلا کے درد سے بھرپور منقبت عبدالدیان اسد کی مذہبی وابستگی اور جذباتی عقیدت کا خوبصورت اظہار ہے۔ شاعر نے امام حسین کی عظمت، قربانی اور دینِ اسلام کے لیے دی گئی لازوال شہادت کو نہایت احترام اور اثر انگیز انداز میں بیان کیا ہے۔ نظم میں کربلا کے المناک مناظر، سجدۂ دوام، زینب بنت علی اور سکینہ بنت حسین کی مظلومیت کا ذکر دل کو رنج و الم سے بھر دیتا ہے۔ شاعر کے نزدیک امام حسینؑ صرف ایک شخصیت نہیں بلکہ ہدایت، حق، صبر اور قربانی کی روشن علامت ہیں۔ اس منقبت میں عقیدت ک

← Previous Next →
More by عبدالدیان اسدؔ
اس جگہ پر جنوں مہمان ہوا کرتے ہیں جس جگہ شاہ بھی دربان ہوا کرتے ہیں زخم کو نوچ کے خوں اپنا بہاتے رہن...
کہیں پہ صدیوں پرانی آتش غضب سے اپنے بجھا رہا ہے چراغ ٹوٹا ہوا کہیں پر ہوا کی زد میں جلا رہا ہے تمام ...
”معراج بی“ کی یاد سے کتنی نمی ہے آج بیٹوں کی آنکھ نم ہے تو بیٹی دکھی ہے آج احباب رشتے دار ہیں ہمسائے...
یاس و حسرت سے ادھر آنکھ تکی جائے گی جس طرف جانِ غزل تیری گلی جائے گی دے کے آواز زمانے کو جو خاموش ہو...
🔗 یہ بھی دیکھیں
💬 Comments (0)
To comment, please log in

No comments yet — be the first!

Literary AI Assistant
● Online