نعت
عبدالدیان اسدؔ
ہفتہ، 16 مئی 2026
👁 19
❤️ 2
روضے کی دھول سر پہ لگانا بھی نعت ہے
روداد جاکے طیبہ سنانا بھی نعت ہے
نانا کا اپنے وعدہ نبھانا بھی نعت ہے
سجدے میں اپنے سر کو کٹانا بھی نعت ہے
سیکھا ہے فاطمہ سے علی مرتضیٰ سے یہ
یادِ نبی میں اشک بہانا بھی نعت ہے
سرکار نے کہا ہے کہ ٹھنڈک ہے نورِ عین
یعنی نماز پڑھنا پڑھانا بھی نعت ہے
امداد بیوہ اور یتیموں کی کیجئے
پانی پلانا کھانا کھلانا بھی نعت ہے
نانا نواسوں کا سنو تم واقعہ اسد
کاندھے پہ اپنے بچے بٹھانا بھی نعت ہے
📖 خلاصہ
یہ محبتِ رسول ﷺ، اہلِ بیت کی عظمت اور اسلامی تعلیمات سے بھرپور خوبصورت نعتیہ کلام عبدالدیان اسد کی عقیدت اور دینی شعور کا بہترین اظہار ہے۔ شاعر نے نعت کے مفہوم کو صرف الفاظ اور قصیدوں تک محدود نہیں رک…
#Abdul Dayan Asad
#عبدالدیان اسد
#Urdu Naat
#Naat Poetry Urdu
#Islamic Urdu Poetry
#عشق رسول ﷺ
#اردو نعت
#Ahlebait Poetry
#Imam Hussain Poetry
#Madina Poetry Urdu
#Religious Urdu Poetry
#Urdu Adab
#Islamic Shayari
#Heart Touching Naat
#Prophet Muhammad Poetry
#Humanitarian Islamic Poetry
#Best Urdu N
عبدالدیان اسدؔ کی مزید
اس جگہ پر جنوں مہمان ہوا کرتے ہیں
جس جگہ شاہ بھی دربان ہوا کرتے ہیں
زخم کو نوچ کے خوں اپنا بہات...
کہیں پہ صدیوں پرانی آتش غضب سے اپنے بجھا رہا ہے
چراغ ٹوٹا ہوا کہیں پر ہوا کی زد میں جلا رہا ہے
...
”معراج بی“ کی یاد سے کتنی نمی ہے آج
بیٹوں کی آنکھ نم ہے تو بیٹی دکھی ہے آج
احباب رشتے دار ہیں ہ...
یاس و حسرت سے ادھر آنکھ تکی جائے گی
جس طرف جانِ غزل تیری گلی جائے گی
دے کے آواز زمانے کو جو خام...



ابھی کوئی تبصرہ نہیں — پہلے تبصرہ کریں!