اشتہار
اشتہار
اشتہار
This site honours Mr. Akbar Shaikh
Akbar Shaikh
was created in his honour
📖 About him
دوہا

دوہا رخصتی بابا تیری آنکھوں سے بہتے ہیں آنسو

علیم طاہرؔ ہفتہ، 16 مئی 2026
👁 148 ❤️ 3
بابا تیری آنکھوں سے بہتے ہیں آنسو
کیسے در کو پار کروں دل ہے بے قابو
تجھے پرایا کر گئی ناں دنیا کی یہ ریت
میا تیری ہمت ہے ہار میں ہوگی جیت
مہکے تری دعاؤں کا روشن ہر پہلو
بابا تیری آنکھوں سے بہتے ہیں آنسو
سجا دیا ہے تو نے ہی دلہن سا جیون
جیون بھر دونوں من سے ٹوٹے نہ بندھن
میا تیری آنکھوں میں مت لانا جگنو
بابا تیری آنکھوں سے بہتے ہیں آنسو
بہنا اتنا سسکے کیوں صبر کا دامن تھام
بھیا تیری آنکھوں میں اتری ہے کیوں شام
مہکے پھول دعاؤں کے پھیلی ہے خوشبو
بابا تیری آنکھوں سے بہتے ہیں آنسو
📖 Summary

یہ رخصتی کے جذبات سے لبریز دوہا علیم طاہر خاندانی رشتوں کے ٹوٹنے اور نئے سفر کے آغاز کے درمیان پیدا ہونے والے درد اور محبت کو نہایت حساس انداز میں پیش کرتا ہے۔ شاعر نے باپ، بھائی اور بہن کے آنسوؤں کے ذریعے رخصتی کے لمحے کی جذباتی شدت کو ابھارا ہے، جہاں خوشی اور غم ایک ساتھ موجود ہوتے ہیں۔ “در کو پار کروں دل ہے بے قابو” اور “دنیا کی یہ ریت” جیسے مصرعے سماجی روایت اور ذاتی کرب کے درمیان کشمکش کو ظاہر کرتے ہیں۔ دعا، خوشبو اور مہکتی دعاؤں جیسے استعارے اس کلام کو صرف غمناک نہیں رکھتے بلکہ اسے امید او

← Previous Next →
More by علیم طاہرؔ
نہ خود کا میں ہوں نہ کچھ اور میرے بس میں ہے جہاں میں جو بھی ہے سب تیری دسترس میں ہے مرے وجود سے کیسے...
تھلاپتی وجے: فلمی دنیا سے عوامی قیادت تک ایک غیر معمولی سفر __________ سپر اسٹار سے سیاسی رہنما تک —...
مصنف: علیم طاہر --- فہرستِ مضامین: 1. پیش لفظ 2. افسانچہ کیا ہے؟ (تعریف و اہمیت) 3. افسانچے کی ابتدا...
"عورت کچے کان کی" معروف ادیب علیم طاہرؔ کی ایک فکر انگیز تحریر ہے جو معاشرے میں عورت کے کر...
🔗 یہ بھی دیکھیں
💬 Comments (0)
To comment, please log in

No comments yet — be the first!

Literary AI Assistant
● Online