اشتہار
اشتہار
یہ سائٹ جناب اکبر شیخ صاحب
اکبر شیخ
کے اعزاز میں تخلیق کی گئی ہے
📖 ان کے بارے میں
کجری
منتظم عاصیؔ ہفتہ، 16 مئی 2026
👁 108 ❤️ 4
جب جب ساون نے لی انگڑائی
یاد پیا کی لوٹ کے آئی
بادل گرجے شور مچائے
برکھا رانی خوب رُلائے
جب جب کوئل گیت سنائی
یاد پیا کی لوٹ کے آئی
ڈال پہ رسّی ڈال کے جھولوں
پینگ بڑھا کے پیا کے چھولوں
چہکی سسکی جوگن بائی
یاد پیا کی لوٹ کے آئی
مور پپیہا بلبل کوئل
سنگ سجن کے ناچے ہر پال
گھنگھور گھٹا جب جب چھائی
یاد پیا کی لوٹ کے آئی
لوٹ کے آجا مور سجنوا
دھک دھک دھک دھک کرت ہے منوا
دیکھ کے سایا اور پرچھائی
یاد پیا کی لوٹ کے آئی
📖 خلاصہ

یہ خوبصورت کجری منتظم عاصیؔ مالیگاؤں کے دیہی و لوک رنگ، ساون کی رومانوی فضا اور جدائی کے احساسات کی دلکش عکاسی کرتی ہے۔ شاعر نے برسات، بادل، کوئل، جھولے اور گھنگھور گھٹاؤں جیسے فطری مناظر کے ذریعے مح…

← پچھلا اگلا →

✍️ منتظم عاصیؔ — مختصر تعارف

منتظم عاصیؔ
📍 مالیگاؤں، مہاراشٹر، ہندوستان

اپنی بات

محترم قارئین السَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَ رَحْمَۃُ اللّـٰهِ وَ بَرْکَاتَہٗ
الحمداللہ.................... بفضلِ خدا وند کریم بفیض محسنِ انسانیت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور جملہ اہلِ بیت اطہار کے توسل اولیائے کاملین کے احسان سے مرشدِ پاک کی نظرِ کمال سے والدین کی دعاؤں شفقت تربیت کا اثر ہے کہ آج میں اپنی تیسری شعری ادبی کتاب طشت ازبام آپ لوگوں تک پہنچانے میں کامیاب رہا
شعر و …

مزید پڑھیں ←
منتظم عاصیؔ کی مزید
سجدۂ دوام** معروف شاعر **منتظم عاصیؔ** کا ایک منفرد نعتیہ و منقبتی شعری مجموعہ ہے جس میں عشقِ الٰہی...
خود سے خود کو ہے بنایا، اے سارے جہاں کے والی، اللہ ھو خود کو تونے ہے چھپایا، اے پردہ کئے خود عالی، ...
کبھی کبھی ایسا لگتا ہے جیسے دنیا انسانوں سے خالی ہے اور میں اکیلا تنہائی کی تلاش میں بھٹک رہا ہوں ...
نوری اجماع یہ کتاب حرفِ عظیم میم منتظم عاصیؔ کی نعتیہ و منقبتی شاعری کا مجموعہ ہے جس میں حضور نبی ک...
🔗 یہ بھی دیکھیں
💬 تبصرے (0)
تبصرہ کرنے کے لیے لاگ ان کریں

ابھی کوئی تبصرہ نہیں — پہلے تبصرہ کریں!

ادبی AI معاون
● آن لائن