اشتہار
اشتہار
اشتہار
This site honours Mr. Akbar Shaikh
Akbar Shaikh
was created in his honour
📖 About him
غزل

پاگل نے اس کی دید کا جب دام لکھ دیا

عبدالدیان اسدؔ جمعہ، 15 مئی 2026
👁 42 ❤️ 3
پاگل نے اس کی دید کا جب دام لکھ دیا
گستاخِ حسن اس نے سرِ عام لکھ دیا
سولی پہ بے نقاب ہی آنے کا تھا سوال
خامہ اٹھا کے میں نے بھی صدام لکھ دیا
اک حسن جو ہوا تھا تولد خیال سے
نادیدہ اس حسین کو پیغام لکھ دیا
کل رات اک فقیر نے آکر نہ جانے کیوں
مرقد کے سر پہ عشق کا انجام لکھ دیا
لکھی گئی کتابوں میں الفت کی داستاں
فرقت کے شعر میں نے بھی ہرگام لکھ دیا
کمزور قافیوں سے نبھاتا رہا ردیف
مقطع بچا تھا اس میں ترا نام لکھ دیا
جب قیس کا جنون اسد حد سے بڑھ گیا
لیلی نے اس کو عشق کا گلفام لکھ دیا
📖 Summary

یہ تخلیقی، علامتی اور عشق و جنون سے بھرپور غزل عبدالدیان اسد کی فکری جولانی اور استعاراتی حسن کو نمایاں کرتی ہے۔ شاعر نے یہاں “دام”، “حسن”، “صدام”، “مرقد”، “قیس” اور “لیلیٰ” جیسے تاریخی و رومانوی حوالوں کو جدید تخلیقی انداز میں برتا ہے، جس سے غزل میں کلاسیکی اور جدید شعری اسلوب کا حسین امتزاج پیدا ہوتا ہے۔ “سرِ عام لکھ دیا” اور “نام لکھ دیا” جیسی تکرار غزل کو ایک اندرونی شدت اور جذباتی تسلسل عطا کرتی ہے۔ عشق کو یہاں صرف جذباتی کیفیت نہیں بلکہ ایک تخلیقی اور وجودی تجربہ کے طور پر پیش کیا گیا ہے،

← Previous Next →
More by عبدالدیان اسدؔ
اس جگہ پر جنوں مہمان ہوا کرتے ہیں جس جگہ شاہ بھی دربان ہوا کرتے ہیں زخم کو نوچ کے خوں اپنا بہاتے رہن...
کہیں پہ صدیوں پرانی آتش غضب سے اپنے بجھا رہا ہے چراغ ٹوٹا ہوا کہیں پر ہوا کی زد میں جلا رہا ہے تمام ...
”معراج بی“ کی یاد سے کتنی نمی ہے آج بیٹوں کی آنکھ نم ہے تو بیٹی دکھی ہے آج احباب رشتے دار ہیں ہمسائے...
یاس و حسرت سے ادھر آنکھ تکی جائے گی جس طرف جانِ غزل تیری گلی جائے گی دے کے آواز زمانے کو جو خاموش ہو...
🔗 یہ بھی دیکھیں
💬 Comments (0)
To comment, please log in

No comments yet — be the first!

Literary AI Assistant
● Online