اشتہار
اشتہار
یہ سائٹ جناب اکبر شیخ صاحب
اکبر شیخ
کے اعزاز میں تخلیق کی گئی ہے
📖 ان کے بارے میں
غزل
عبدالدیان اسد منگل، 5 مئی 2026
👁 24 ❤️ 3
مثلِ منصور زمانے سے وفا مانگے گا
عشق، بس دار پہ چڑھنے کی ادا مانگے گا
آہ سے اس کی حکومت تری مٹ جائے گی
پونچھ کر اشک جو مظلوم دعا مانگے گا
چھوڑ آیا ہے جو ماں باپ کو خود دارِ اماں
اپنے بچوں سے وہ خدمت کا صلہ مانگے گا
دردِ دل ،حاذقِ دوراں کو بھی ہو جائے تو
تیرا بیمار بھلا کس سے دوا مانگے گا
تو نے رخ پھیر لیا اپنی محبت سے اگر
پھر تو رو رو کے شب و روز قضا مانگے گا
جس کو ڈر رہتا ہے ہر وقت شبِ ظلمت کا
روشنی میں بھی رہے گا تو دیا مانگے گا
روشنی چار سو پھیلے گی زمانے میں اسد
جب قلندر لئیے کشکول ضیا مانگے گا
← پچھلا اگلا →

✍️ عبدالدیان اسد — مختصر تعارف

📍 مالیگاؤں، مہاراشٹر، ہندوستان

نام؛ عبدالدیان عبدالرحمن
قلمی نام؛. عبدالدیان اسد
معروف نام؛. عبدالدیان رحمانی
پیشہ؛ پارچہ بافی، اناؤنسر، نظامت
تاریخ پیدائش؛ 2مئی 1970
مسکن؛ گھر نمبر 188 گلی نمبر 2 نجمہ آباد
شہر؛ مالیگاؤں ناسک مہاراشٹر ہندوستان
مشغلہ؛. شاعری، مطالعہ، خدمت خلق
تعلیم؛ دسویں اردو

غزل کیا ہے؟

غزل اردو شاعری کی سب سے مقبول صنف ہے۔ اس میں عام طور پر محبت، جدائی، فلسفہ اور زندگی کے موضوعات پر اشعار ہوتے ہیں۔ ہر شعر اپنی جگہ مکمل ہوتا ہے۔

عبدالدیان اسد کی مزید
اس جگہ پر جنوں مہمان ہوا کرتے ہیں جس جگہ شاہ بھی دربان ہوا کرتے ہیں زخم کو نوچ کے خوں اپنا بہات...
اپنی بربادی کی معذور کہانی بھر کے پھونک مارے گا چلم باز جوانی بھر کے روز جھرنے میں منگائے گی جٹ...
کیا خبر حریفِ دین کو کیا ہے احترام یا حسین عرشِ پاک پر بھی ہے لکھا آپ کا مقام یا حسین لاج رکھ ل...
روضے کی دھول سر پہ لگانا بھی نعت ہے روداد جاکے طیبہ سنانا بھی نعت ہے نانا کا اپنے وعدہ نبھانا ب...
🔗 یہ بھی دیکھیں
💬 تبصرے (0)
تبصرہ کرنے کے لیے لاگ ان کریں

ابھی کوئی تبصرہ نہیں — پہلے تبصرہ کریں!

ادبی AI معاون
● آن لائن