منقبت
منتظم عاصیؔ
بدھ، 6 مئی 2026
👁 15
❤️ 5
کس کو تھا معلوم ذاتِ مصطفیٰ ہوجائے گی
قید میں ثانیِ زہرا مرتضیٰ ہوجائے گی
کوئی ظالم کر نہ پائے گا حصایر کو عبور
زینبِ دلگیر مثلِ منتہیٰ ہوجائے گی
دخترِ مشکل کشا کرب و بلا سے شام تک
بحرِ ظلمت کے لئے شمس الضحٰی ہوجائے گی
حجتِ حق کے لئے خود شام کے دربار میں
لہجۂ کرار میں نور الہدیٰ ہوجائے گی
والدہ عون و محمد کی معینِ کارساز
دیکھتے ہی دیکھتے بدرالدجیٰ ہو جائے گی
بیڑیوں کی سن کے آوازوں کو وہ صبح و مسا
ایک دن زندان میں کیف الوریٰ ہوجائے گی
دامنِ شفقت میں لے کر عترتِ سرکار کو
بنتِ حیدر منتظِمؔ صدر العلیٰ ہوجائے گی
✍️ منتظم عاصیؔ — مختصر تعارف
📍 مالیگاؤں، مہاراشٹر، ہندوستان
اپنی بات
محترم قارئین السَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَ رَحْمَۃُ اللّـٰهِ وَ بَرْکَاتَہٗ
الحمداللہ.................... بفضلِ خدا وند کریم بفیض محسنِ انسانیت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور جملہ اہلِ بیت اطہار کے توسل اولیائے کاملین کے احسان سے مرشدِ پاک کی نظرِ کمال سے والدین کی دعاؤں شفقت تربیت کا اثر ہے کہ آج میں اپنی تیسری شعری ادبی کتاب طشت ازبام آپ لوگوں تک پہنچانے میں کامیاب رہا
شعر و …
منتظم عاصیؔ کی مزید
سجدۂ دوام** معروف شاعر **منتظم عاصیؔ** کا ایک منفرد نعتیہ و منقبتی شعری مجموعہ ہے جس میں عشقِ الٰہی...
خود سے خود کو ہے بنایا، اے سارے جہاں کے والی، اللہ ھو
خود کو تونے ہے چھپایا، اے پردہ کئے خود عالی، ...
کبھی کبھی ایسا لگتا ہے جیسے دنیا انسانوں سے خالی ہے
اور میں اکیلا تنہائی کی تلاش میں بھٹک رہا ہوں ...
نوری اجماع یہ کتاب حرفِ عظیم میم منتظم عاصیؔ کی نعتیہ و منقبتی شاعری کا مجموعہ ہے جس میں حضور نبی ک...



ابھی کوئی تبصرہ نہیں — پہلے تبصرہ کریں!