نوحہ
منتظم عاصیؔ
پیر، 4 مئی 2026
👁 11
❤️ 2
پہنچ کر مدینہ رسولِ خدا سے
شکایت کروں گی میں ماں فاطمہ سے
نبی کے دلاروں کا خوں ہے بہایا
یہ واقف نہیں آیتِ اِنّما سے
سنو ساقئِ حوضِ کوثر کہاں ہو
یہاں تشنہ لب ہیں نواسی نواسے
ہے جھولے میں پیاسا مرا بھائی اصغر
ہیں میدان خیمے میں سب لوگ پیاسے
علمدار آئے سکینہ یہ بولی
لئے ساتھ پانی کو اپنی بوا سے
نہیں چاہئیے ہم کو پانی وہ آئیں
کوئی جا کے کہہ دو یہ میرے چچا سے
کوئی ہے جو روئے مصائب پہ میرے
لگائے سکینہ صدا کربلا سے
✍️ منتظم عاصیؔ — مختصر تعارف
📍 مالیگاؤں، مہاراشٹر، ہندوستان
اپنی بات
محترم قارئین السَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَ رَحْمَۃُ اللّـٰهِ وَ بَرْکَاتَہٗ
الحمداللہ.................... بفضلِ خدا وند کریم بفیض محسنِ انسانیت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور جملہ اہلِ بیت اطہار کے توسل اولیائے کاملین کے احسان سے مرشدِ پاک کی نظرِ کمال سے والدین کی دعاؤں شفقت تربیت کا اثر ہے کہ آج میں اپنی تیسری شعری ادبی کتاب طشت ازبام آپ لوگوں تک پہنچانے میں کامیاب رہا
شعر و …
منتظم عاصیؔ کی مزید
سجدۂ دوام** معروف شاعر **منتظم عاصیؔ** کا ایک منفرد نعتیہ و منقبتی شعری مجموعہ ہے جس میں عشقِ الٰہی...
خود سے خود کو ہے بنایا، اے سارے جہاں کے والی، اللہ ھو
خود کو تونے ہے چھپایا، اے پردہ کئے خود عالی، ...
کبھی کبھی ایسا لگتا ہے جیسے دنیا انسانوں سے خالی ہے
اور میں اکیلا تنہائی کی تلاش میں بھٹک رہا ہوں ...
نوری اجماع یہ کتاب حرفِ عظیم میم منتظم عاصیؔ کی نعتیہ و منقبتی شاعری کا مجموعہ ہے جس میں حضور نبی ک...



ابھی کوئی تبصرہ نہیں — پہلے تبصرہ کریں!