مرثیہ
منتظم عاصیؔ
پیر، 4 مئی 2026
👁 13
❤️ 1
افسوس کائنات کا ہالہ چلا گیا
صحرا میں جلتا چھوڑ کے سایا چلا گیا
بیٹوں کی آنکھ نم ہے تو روتی ہیں بیٹیاں
بابا ہمیں کھلائے گا اب کون روٹیاں
کہتا ہے اشک آنکھ سے تارا چلا گیا
صحرا میں جلتا چھوڑ کے سایا چلا گیا
جھونکا ہوا کا گرمی میں، بارش میں سائبان
سردی میں اک ردا سا تھا، رحمت سا مہربان
بچوں کو جس نے ناز سے پالا چلا گیا
صحرا میں جلتا چھوڑ کے سایا چلا گیا
آنے نہیں جو دیتا تھا اشکوں کو آنکھ میں
لاتا تھا گھر میں روز جو خوشیوں کو ساتھ میں
آنکھوں سے جاری کر کے وہ دھارا چلا گیا
صحرا میں جلتا چھوڑ کے سایا چلا گیا
کوئل کی کوک مر گئی، بھونرے ہیں چشم تر
بلبل کے پیر سُرخ ہیں، زخمی ہے دل جگر
جیسے چمن سے گُل کلی، لالہ چلا گیا
صحرا میں جلتا چھوڑ کے سایا چلا گیا
یارب تو قبر نور سے بھر دے دعا کریں
ماں باپ کا جو قرض ہے اولاد ادا کریں
کہتے ہیں بچے جان سے پیارا چلا گیا
صحرا میں جلتا چھوڑ کے سایا چلا گیا
سرکارِ دو جہان کے صدقے میں اے خدا
حسنین زہرا مرتضیٰ کا تجھ کو واسطہ
بندہ جو بحر و بر میں تھا آیا چلا گیا
صحرا میں جلتا چھوڑ کے سایا چلا گیا
✍️ منتظم عاصیؔ — مختصر تعارف
📍 مالیگاؤں، مہاراشٹر، ہندوستان
اپنی بات
محترم قارئین السَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَ رَحْمَۃُ اللّـٰهِ وَ بَرْکَاتَہٗ
الحمداللہ.................... بفضلِ خدا وند کریم بفیض محسنِ انسانیت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور جملہ اہلِ بیت اطہار کے توسل اولیائے کاملین کے احسان سے مرشدِ پاک کی نظرِ کمال سے والدین کی دعاؤں شفقت تربیت کا اثر ہے کہ آج میں اپنی تیسری شعری ادبی کتاب طشت ازبام آپ لوگوں تک پہنچانے میں کامیاب رہا
شعر و …
مرثیہ کیا ہے؟
مرثیہ کسی عزیز یا بزرگ کی وفات پر لکھی جانے والی تعزیتی شاعری ہے۔
منتظم عاصیؔ کی مزید
سجدۂ دوام** معروف شاعر **منتظم عاصیؔ** کا ایک منفرد نعتیہ و منقبتی شعری مجموعہ ہے جس میں عشقِ الٰہی...
خود سے خود کو ہے بنایا، اے سارے جہاں کے والی، اللہ ھو
خود کو تونے ہے چھپایا، اے پردہ کئے خود عالی، ...
کبھی کبھی ایسا لگتا ہے جیسے دنیا انسانوں سے خالی ہے
اور میں اکیلا تنہائی کی تلاش میں بھٹک رہا ہوں ...
نوری اجماع یہ کتاب حرفِ عظیم میم منتظم عاصیؔ کی نعتیہ و منقبتی شاعری کا مجموعہ ہے جس میں حضور نبی ک...



ابھی کوئی تبصرہ نہیں — پہلے تبصرہ کریں!