حمد
اسدؔ ھاشمی
پیر، 27 اپریل 2026
👁 50
❤️ 1
اے خدا روزِ ازل سے اس چراغِ طور تک
تو ہی تو آیا نظر میری نظر کو دور تک
نورِ حق سنتے ہیں تیری اک جھلک کے واسطے
سُولیوں پہ چڑھ گئے تھے سرمد و منصور تک
تیرے ذکر، فِکر میں مشغول ہیں بندے ترے
خانۂ کعبہ سے لیکر خانۂ معمور تک
ہیبتِ حق کی وجہ سے بجھ گئے آتش کدے
قوتِ باطل کے ٹوٹے قصر کےکنگور تک
تشنگانِ کربلا یہ جانتے ہیں اے اسدؔ
ظلم ڈھایا جائے گا ان پہ شبِ عاشور تک
✍️ اسدؔ ھاشمی — مختصر تعارف
📍 مالیگاؤں، مہاراشٹر، ہندوستان
اسد ؔھاشمی : فن و شخصیت
نام:- ضیاء المصطفی محمّد اسماعیل یارعلوی
تخلص:- اسد ؔہاشمی
جائے پیدائش:- مالیگاؤں
تاریخ پیدائش:- 1986-03-28
رہائش:- عباس نگر ۔ مالیگاؤں (ناسک)
پیشہ:- صنعت پارچہ بافی سے منسلک
مشغلہ:- اردو شعر و سخن کے استاد شعرائے کرام کو پڑھنا ادبی مشاعروں اور نشستوں میں شرکت کرنا۔اسدؔ ہاشمی صاحب کا شمار شہر مالیگاؤں کے ان نوجوان شعرائے کرام میں ہوتا ہے جو اردو شعر و س …
حمد کیا ہے؟
حمد اللہ تعالیٰ کی تعریف و توصیف میں لکھی جانے والی شاعری ہے۔ اردو ادب میں حمد کا ایک معزز مقام ہے۔
اسدؔ ھاشمی کی مزید
یاد معروف شاعر اسدؔ ہاشمی کا جدید غزلیات پر مشتمل ایک خوبصورت شعری مجموعہ ہے جس میں عصرِ حاضر کے انس...
اے خدا روزِ ازل سے اس چراغِ طور تک
تو ہی تو آیا نظر میری نظر کو دور تک
نورِ حق سنتے ہیں تیری اک...
کشتیِ زیست کو طوفاں سے نکالا کس نے
بحرِ ظلمات میں گرتوں کو سنبھالا کس نے
کیسے بتلاؤں اسیرانِ محب...



ابھی کوئی تبصرہ نہیں — پہلے تبصرہ کریں!