غزل
منتظم عاصیؔ
پیر، 27 اپریل 2026
👁 13
❤️ 1
کرنے کو ہیں بیتاب ادا، ہار کی قیمت
تَسکینِ دِلِ زار عزادار کی قیمت
دو وقت کی روٹی بھی میسر نہیں ہوگی
اس درجہ اتر جائے گی دستار کی قیمت
دَستُورِ دُو عَالَم سے مُبَرَّا ہے اِرادَہ
بیزار لگا آئے ہیں بیدار کی قیمت
آغوشِ ترنم کا حوالہ نہ دو صاحب
تَرکِیبِ ہِجائی سے ہے اشعار کی قیمت
سلطان سے کہہ دو کہ ستم چھوڑ دے ورنہ
دے دے گا بھکاری ترے دربار کی قیمت
نا قابِلِ پامال ہے اردو کا رسالہ
سچائی کی پوشاک میں اخبار کی قیمت
حاکم کی سیاہی کے برابر نہیں قدرت
پھر کیسے لگائے گا قلمکار کی قیمت
اس دور میں بے مول ہوئی دار کی قیمت
اعزاز کے قابل نہیں تلوار کی قیمت
نیلام محبت کو نئی نسل کرے گی
لگنے لگی بازار میں اظہار کی قیمت
جمعہ کی فضیلت سے ہیں محروم مسلمان
عیسائی کو معلوم ہے اتوار کی قیمت
گرجا میں ملیں روزِ سنیچر کو یہودی
تابندہ ہے اس واسطے زردار کی قیمت
✍️ منتظم عاصیؔ — مختصر تعارف
📍 مالیگاؤں، مہاراشٹر، ہندوستان
اپنی بات
محترم قارئین السَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَ رَحْمَۃُ اللّـٰهِ وَ بَرْکَاتَہٗ
الحمداللہ.................... بفضلِ خدا وند کریم بفیض محسنِ انسانیت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور جملہ اہلِ بیت اطہار کے توسل اولیائے کاملین کے احسان سے مرشدِ پاک کی نظرِ کمال سے والدین کی دعاؤں شفقت تربیت کا اثر ہے کہ آج میں اپنی تیسری شعری ادبی کتاب طشت ازبام آپ لوگوں تک پہنچانے میں کامیاب رہا
شعر و …
غزل کیا ہے؟
غزل اردو شاعری کی سب سے مقبول صنف ہے۔ اس میں عام طور پر محبت، جدائی، فلسفہ اور زندگی کے موضوعات پر اشعار ہوتے ہیں۔ ہر شعر اپنی جگہ مکمل ہوتا ہے۔
منتظم عاصیؔ کی مزید
سجدۂ دوام** معروف شاعر **منتظم عاصیؔ** کا ایک منفرد نعتیہ و منقبتی شعری مجموعہ ہے جس میں عشقِ الٰہی...
خود سے خود کو ہے بنایا، اے سارے جہاں کے والی، اللہ ھو
خود کو تونے ہے چھپایا، اے پردہ کئے خود عالی، ...
کبھی کبھی ایسا لگتا ہے جیسے دنیا انسانوں سے خالی ہے
اور میں اکیلا تنہائی کی تلاش میں بھٹک رہا ہوں ...
نوری اجماع یہ کتاب حرفِ عظیم میم منتظم عاصیؔ کی نعتیہ و منقبتی شاعری کا مجموعہ ہے جس میں حضور نبی ک...



ابھی کوئی تبصرہ نہیں — پہلے تبصرہ کریں!