دیگر شاعری
منتظم عاصیؔ
اتوار، 19 اپریل 2026
👁 8
❤️ 0
ٹوٹ گئی ہے ساز کی سانسیں، مر گئی پائل کی چھم چھم
کہ گھنگھرو ٹوٹ گوا ہے، مورا ناچت ناچت رے پریتم
کان میں جھمکا ناک میں نتھنی، ماتھے پہ ہے بندیا
پھر بھی ستائے خواب تورا ہی، موری اڑائے نندیا
سندرو سجائے بھٹک رہی ہَوں، مانگ میں تورا ہمدم
کہ گھنگھرو ٹوٹ گوا ہے، مورا ناچت ناچت رے پریتم
بن کے سہاگن آئی ہے انگنا، رنگوا چڑھا کے دھوبن
ساری سخین بولت ہے ری، آئی نویلی سوتن
لہو لہو پادوکا ہوئی ہے، زلف ہے موری برہم
کہ گھنگھرو ٹوٹ گوا ہے، مورا ناچت ناچت رے پریتم
گھور سویرے اٹھ کے پیا کا، تاکت ہَوں میں کِواڑ
تاکت تاکت نین میں مورے، پڑ گئی سجنا دراڑ
دھک دھک دھک دھک دلوا کرت ہے، جیسے کوئی سرگم
کہ گھنگھرو ٹوٹ گوا ہے مورا ناچت ناچت رے پریتم
جدھر میں جاؤں اُدھر سنو میں، یار کی جوگن آئی
جہاں میں جاؤں وہاں تماشہ، ملے ہے بس رسوائی
اب تو ملا لے نین تئے موسے، بھر لے بہیّاں میں بالم
کہ گھنگھرو ٹوٹ گوا ہے مورا ناچت ناچت رے پریتم
✍️ منتظم عاصیؔ — مختصر تعارف
📍 مالیگاؤں، مہاراشٹر، ہندوستان
اپنی بات
محترم قارئین السَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَ رَحْمَۃُ اللّـٰهِ وَ بَرْکَاتَہٗ
الحمداللہ.................... بفضلِ خدا وند کریم بفیض محسنِ انسانیت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور جملہ اہلِ بیت اطہار کے توسل اولیائے کاملین کے احسان سے مرشدِ پاک کی نظرِ کمال سے والدین کی دعاؤں شفقت تربیت کا اثر ہے کہ آج میں اپنی تیسری شعری ادبی کتاب طشت ازبام آپ لوگوں تک پہنچانے میں کامیاب رہا
شعر و …
منتظم عاصیؔ کی مزید
سجدۂ دوام** معروف شاعر **منتظم عاصیؔ** کا ایک منفرد نعتیہ و منقبتی شعری مجموعہ ہے جس میں عشقِ الٰہی...
خود سے خود کو ہے بنایا، اے سارے جہاں کے والی، اللہ ھو
خود کو تونے ہے چھپایا، اے پردہ کئے خود عالی، ...
کبھی کبھی ایسا لگتا ہے جیسے دنیا انسانوں سے خالی ہے
اور میں اکیلا تنہائی کی تلاش میں بھٹک رہا ہوں ...
نوری اجماع یہ کتاب حرفِ عظیم میم منتظم عاصیؔ کی نعتیہ و منقبتی شاعری کا مجموعہ ہے جس میں حضور نبی ک...



ابھی کوئی تبصرہ نہیں — پہلے تبصرہ کریں!