حمد
ہاشم
اتوار، 26 اپریل 2026
👁 10
❤️ 1
بس تری ذات شانِ برکت ہے
تیرے قبضے میں ساری قدرت ہے
تیری تخلیق لاشریکَ لہٗ
تیری رحمت سے محوِ رحمت ہے
لم یزل تیرا ذکر ہے لب پر
تونے بخشی مجھے ہدایت ہے
سورہ اخلاص کہہ رہی ہے! تری
وحدہٗ لا شریک حرمت ہے
لم یلد تو، تو ہی ولم یُلد
تو ہی کفوً احد کی زینت ہے
دینے والا ہے تو ہی ذلت کا
تیرے قبضے میں شرفِ عزت ہے
ایک کُن سے جو فیکون ہوا
کتنا اعلی نظامِ خلقت ہے
تھامے رہتے ہیں دامنِ تقویٰ
"جن کو اللہ سے محبت ہے"
حمد ہاشمؔ کی قادرِ مطلق
باعثِ عفو ہے شفاعت ہے
ہاشم کی مزید
ذکرِ صلّیِ اعلیٰ مصطفیٰ مصطفیٰؐ
دردِ دل کی دوا مصطفیٰ مصطفیٰؐ
دھیرے دھیرے سے آنکھوں کو کھولے علی...
راہِ الفت میں یوں نکلتا ہوں
روز بنتا ہوں اور بکھرتا ہوں
حادثے مجھ سے دور رہتے ہیں
لےکے ماں کی د...
ربِ حق ہوتے ہوئے، میں نہ تَو، تُو دیکھا ہے
ہم کے احساس کو خود کرتے وضو دیکھا ہے
کہیں کٹتا ہوا ال...
گزری راتوں کے آؤ خواب لکھیں
"اک غزل ہم بھی کامیاب لکھیں"
ایسا کوئی نہیں ہے محفل میں
ج...



ابھی کوئی تبصرہ نہیں — پہلے تبصرہ کریں!