اشتہار
اشتہار
اشتہار
This site honours Mr. Akbar Shaikh
Akbar Shaikh
was created in his honour
📖 About him
غزل

اک غزل ہم بھی کامیاب لکھیں

ہاشم اتوار، 26 اپریل 2026
👁 49 ❤️ 1
گزری راتوں کے آؤ خواب لکھیں
"اک غزل ہم بھی کامیاب لکھیں"
ایسا کوئی نہیں ہے محفل میں
جس کو ہم اپنا انتخاب لکھیں
اپنی قسمت میں اپنے ہاتھوں سے
زیست کی تجھ کو آب و تاب لکھیں
آپ نے لکّھی جھیل سی آنکھیں
اب مٹا کر اسے شراب لکھیں
زخم فرقت وصال کے قصے
اس قدر ہیں کہ ہم کتاب لکھیں
کاش خط اس کا کوئی آئے پھر
کاش ہم خط کا پھر جواب لکھیں
آؤ ہاشمٓ سجی ہے بزمِ غزل
سنگ دل کو حیاتِ آب لکھیں
آو ہاشم اسی بہانے سے
اپنے شعروں کا احتساب لکھیں
ہاشم انور ہاشمٓ
مالیگاؤں ناشک مہارشٹرا
9139721214
← Previous Next →
More by ہاشم
ذکرِ صلّیِ اعلیٰ مصطفیٰ مصطفیٰؐ دردِ دل کی دوا مصطفیٰ مصطفیٰؐ دھیرے دھیرے سے آنکھوں کو کھولے علیؑ کہ...
راہِ الفت میں یوں نکلتا ہوں روز بنتا ہوں اور بکھرتا ہوں حادثے مجھ سے دور رہتے ہیں لےکے ماں کی دعا نک...
ربِ حق ہوتے ہوئے، میں نہ تَو، تُو دیکھا ہے ہم کے احساس کو خود کرتے وضو دیکھا ہے کہیں کٹتا ہوا الفت ک...
بس تری ذات شانِ برکت ہے تیرے قبضے میں ساری قدرت ہے تیری تخلیق لاشریکَ لہٗ تیری رحمت سے محوِ رحمت ہے ...
🔗 یہ بھی دیکھیں
💬 Comments (0)
To comment, please log in

No comments yet — be the first!

Literary AI Assistant
● Online