نعت
ہاشم
اتوار، 26 اپریل 2026
👁 33
❤️ 1
ذکرِ صلّیِ اعلیٰ مصطفیٰ مصطفیٰؐ
دردِ دل کی دوا مصطفیٰ مصطفیٰؐ
دھیرے دھیرے سے آنکھوں کو کھولے علیؑ
کہہ کے یا مصطفیٰ مصطفیٰ مصطفیٰؐ
چاند سورج زمیں تارے حور و ملک
کہہ رہی ہے ہوا مصطفیٰ ؐمصطفیٰؐ
تیرگی مٹ گئی روشنی چھاگئ
پڑھ رہا تھا دِیا مصطفیٰ مصطفیٰؐ
کھول کر بابِ رحمت کو منکر نکیر
چل دیے جب سُنا مصطفیٰ مصطفیٰؐ
خلقِ آدم سے ہے روزِ محشر تلک
دستِ عقدہ کشا مصطفیٰؐ مصطفیٰؐ
دو جہاں کو مہک ان گلوں سے ملی
جن گُلوں نے کہا مصطفیٰؐ مصطفیٰؐ
عرش سے فرش تک فرش سے ہم تلک
کہتے آئی صبا مصطفیٰ مصطفیٰؐ
لب پہ ہاشم کے ہو رات دن برملا
ذکرِ شمس الضحیٰؐ مصطفیٰؐ مصطفیٰؐ
ہاشم انور ہاشمٓ
9139721214
ہاشم کی مزید
راہِ الفت میں یوں نکلتا ہوں
روز بنتا ہوں اور بکھرتا ہوں
حادثے مجھ سے دور رہتے ہیں
لےکے ماں کی د...
ربِ حق ہوتے ہوئے، میں نہ تَو، تُو دیکھا ہے
ہم کے احساس کو خود کرتے وضو دیکھا ہے
کہیں کٹتا ہوا ال...
گزری راتوں کے آؤ خواب لکھیں
"اک غزل ہم بھی کامیاب لکھیں"
ایسا کوئی نہیں ہے محفل میں
ج...
بس تری ذات شانِ برکت ہے
تیرے قبضے میں ساری قدرت ہے
تیری تخلیق لاشریکَ لہٗ
تیری رحمت سے محوِ رحم...



ابھی کوئی تبصرہ نہیں — پہلے تبصرہ کریں!