اشتہار
اشتہار
یہ سائٹ جناب اکبر شیخ صاحب
اکبر شیخ
کے اعزاز میں تخلیق کی گئی ہے
📖 ان کے بارے میں
نظم
منتظم عاصیؔ منگل، 21 اپریل 2026
👁 16 ❤️ 0
کوئی اپنا یہاں بھی ہے
کوئی اپنا یہاں بھی ہے
کوئی اپنا وہاں بھی تھا
اسی کی فکر رہتی ہے اسی کو ڈھونڈتا ہوں میں
ابھی تک لوٹ کے وہ گھر
نہیں آیا جہاں بھی تھا
جلا رکھا ہے اس کے واسطے دل کی پیالی میں
چراغ اس کی حسیں یادوں کے جھرمٹ کا
مری ایسی محبت پر
اسے پختہ گماں بھی تھا
جدائی چاہ کر بھی دور ہوتی ہے؟
کہیں تنہائی میں چھپ کر اکیلے خوب روتی ہے
تڑپتی ہے مچلتی ہے سسکتی ہے اندھیروں میں
تلاش اپنی وہ خود کرتی ہے دنیا کے مجمعے میں..
کبھی دن تو کبھی شب بن کے پھرتی ہے...
مگر ملتا نہیں کوئی...
وہ پوچھا کرتی ہے ہر آنے جانے والوں سےکوئی بتائے گا...
مجھے ایسا ہوا کیا ہے...
یہاں پہلے بہت رونق تھی خوش حالی تھی ہریالی تھی اب سنسان کیوں کر ہے حزیں ویران کیوں کر ہے ....
پتا ہو گر کسی کو تو بتا دو میں پریشاں ہوں تھکا بھی ہوں...
کہاں جاؤں کہاں کوئی رہا اپنا پرائے لگ رہے ہیں سب ....
جہاں کل تک تھا سب اپنا پہاڑ اپنا ندی اپنی یہ غنچے گل کلی اپنی پرندے چہچہاتے تھے ہوائیں دف بجاتی تھیں فدا موسم تھا گرمی کا حسیں موسم تھا بارش کا نرالا خوب تر سردی کا موسم تھا...
صدائیں تھیں اذانوں کی ندا گھنٹی کی آتی تھی...
یہاں ہم ایک رہتے تھے وفا الفت محبت تھی...
مگر اب سب اجیرن ہے...
بہاریں روٹھی بیٹھیں ہیں سب اک دوجے کے دشمن ہیں...
یہ کہنے کو شرم آئے... کہ نام اس کا ہےبھارت انڈیا ہندوستاں بھی ہے...
محبت کا یہ گہوارہ ہے نفرت کے شکنجے میں....
چھڑانا ہے اسے فرقہ پرستوں سے...
یہ ذمہ داری میری ہے....
یہاں کے لوگ میرے تھے یہاں کے لوگ میرے ہیں....
یہاں میرا اسی جنت میں چھوٹا سا مکاں بھی تھا...
مرا اپنا مکاں بھی ہے!
مرا اپنا مکاں بھی ہے!
مرا اپنا مکاں بھی ہے!
مرا اپنا مکاں بھی تھااااااااااااااااا
← پچھلا اگلا →

✍️ منتظم عاصیؔ — مختصر تعارف

منتظم عاصیؔ
📍 مالیگاؤں، مہاراشٹر، ہندوستان

اپنی بات

محترم قارئین السَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَ رَحْمَۃُ اللّـٰهِ وَ بَرْکَاتَہٗ
الحمداللہ.................... بفضلِ خدا وند کریم بفیض محسنِ انسانیت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور جملہ اہلِ بیت اطہار کے توسل اولیائے کاملین کے احسان سے مرشدِ پاک کی نظرِ کمال سے والدین کی دعاؤں شفقت تربیت کا اثر ہے کہ آج میں اپنی تیسری شعری ادبی کتاب طشت ازبام آپ لوگوں تک پہنچانے میں کامیاب رہا
شعر و …

مزید پڑھیں ←
نظم کیا ہے؟

نظم میں ایک مخصوص موضوع پر مسلسل خیالات بیان کیے جاتے ہیں۔ جدید اردو شاعری میں نظم کو خاص اہمیت حاصل ہے۔

منتظم عاصیؔ کی مزید
سجدۂ دوام** معروف شاعر **منتظم عاصیؔ** کا ایک منفرد نعتیہ و منقبتی شعری مجموعہ ہے جس میں عشقِ الٰہی...
خود سے خود کو ہے بنایا، اے سارے جہاں کے والی، اللہ ھو خود کو تونے ہے چھپایا، اے پردہ کئے خود عالی، ...
کبھی کبھی ایسا لگتا ہے جیسے دنیا انسانوں سے خالی ہے اور میں اکیلا تنہائی کی تلاش میں بھٹک رہا ہوں ...
نوری اجماع یہ کتاب حرفِ عظیم میم منتظم عاصیؔ کی نعتیہ و منقبتی شاعری کا مجموعہ ہے جس میں حضور نبی ک...
🔗 یہ بھی دیکھیں
💬 تبصرے (0)
تبصرہ کرنے کے لیے لاگ ان کریں

ابھی کوئی تبصرہ نہیں — پہلے تبصرہ کریں!

ادبی AI معاون
● آن لائن