اشتہار
اشتہار
یہ سائٹ جناب اکبر شیخ صاحب
اکبر شیخ
کے اعزاز میں تخلیق کی گئی ہے
📖 ان کے بارے میں
افسانہ

نوحہ

منتظم عاصیؔ
منتظم عاصیؔ بدھ، 15 اپریل 2026
👁 66 ❤️ 3

کبھی کبھی ایسا لگتا ہے جیسے دنیا انسانوں سے خالی ہے
اور میں اکیلا تنہائی کی تلاش میں بھٹک رہا ہوں
کوئی ملتا بھی نہیں جس سے پتہ دریافت کروں
ہر چیز ہر جگہ صبح و شام دن رات پیڑ پودے زمین آسمان چاند سورج ستارے ہوا پانی پہاڑ دریا ندی سمندر غنچے گل کلی چرند پرند ہوتے ہوئے بھی ایسا معلوم ہوتا ہے جیسے گلشن ہی زندان ہے ہر طرف اک سکوت ہے سناٹا ہے مگر راحت سکون تنہائی کہیں نہیں ہے اکیلا ہوکر بھی میں اکیلا نہیں میری فکر میرے تخیلات میرے خواب مجھے زندگی کی گہماگہمی میں رکھے ہوئے ہیں
میں بہت کوشش کرتا ہوں پر اس سے رِہا نہیں ہوتا
میں بہت سمجھنے کی کوشش کرتا ہوں
کہ یہ سب کیا، ہے کیوں ہے
مگر میری عقل اس فکر کی دیوار پار نہیں کرتی
اور اپنی اس بے بسی پر اشک بہاتی ہوئی
پھر تنہائی کی تلاش کرنے لگتی ہے
اس امید پر کہ شاید کوئی مل جائے
جو تنہائی کا پتہ بتا دے
اسی فکر میں، ڈوبا ہوا ادھر ادھر پھر رہا ہوں
کبھی کہیں تو میری ملاقات تنہائی سے ہوگی
اور پھر میں تنہائی میں بیٹھ کر
اپنی زندگی کا نوحہ لکھوں گا

✍️ منتظم عاصیؔ — مختصر تعارف

منتظم عاصیؔ
📍 مالیگاؤں، مہاراشٹر، ہندوستان

اپنی بات

محترم قارئین السَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَ رَحْمَۃُ اللّـٰهِ وَ بَرْکَاتَہٗ
الحمداللہ.................... بفضلِ خدا وند کریم بفیض محسنِ انسانیت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور جملہ اہلِ بیت اطہار کے توسل اولیائے کاملین کے احسان سے مرشدِ پاک کی نظرِ کمال سے والدین کی دعاؤں شفقت تربیت کا اثر ہے کہ آج میں اپنی تیسری شعری ادبی کتاب طشت ازبام آپ لوگوں تک پہنچانے میں کامیاب رہا
شعر و …

مزید پڑھیں ←
منتظم عاصیؔ کی مزید تحریریں
غالب کے ہاں تصورِ عورت | عشق، شخصیت، تہذیب اور انسانی وقار کا تحقیقی مطالعہ
غالب کے ہاں تصورِ عورت عشق، شخصیت، تہذیب اور انسانی وقار کا تحقیقی مطالعہ تعارف ...
غالب کی سیاسی فکر: زوالِ سلطنت، استعمار اور ہندوستانی تہذیب | جامع تحقیقی مقالہ
غالب کی سیاسی فکر زوالِ سلطنت، استعمار اور ہندوستانی تہذیب کا تحقیقی مطالعہ تعار...
غالب کا تصوف: روایت، فکر اور جدید شعور | مرزا غالب پر جامع تحقیقی مقالہ
غالب کا تصوف روایت، فکر اور جدید شعور کا تحقیقی مطالعہ تعارف اردو ادب کی تاریخ م...
مرزا غالب: شخصیت، فن، فکر اور جدید شعری شعور | ایک جامع تحقیقی و تنقیدی مقالہ
مرزا غالب: شخصیت، فن، فکر اور جدید شعری شعور ایک تحقیقی و تنقیدی مطالعہ تعارف ار...
مزید متعلقہ نثر
تانگا
ایک گھنے درخت کے سائے میں تانگا رک گیا تھا ۔ تیز دھوپ تھی ۔ آدھے دن میں کچھ سمتو...
نوراں
سردیوں کا آغاز ہوا چاہتا تھا ، اللہ داد کا عشق بھی انگڑائی لے کر جاگنے لگا تھا ۔...
طفیلِ طفل ہی اسرار رونما ہوئے ہیں
پلے گراؤنڈ میں ایک ضعیف شخص بیٹھا مٹی سے کھیلتے ہوئے کنکر گھاس پھوس سے کچھ بنا ر...
انجیر کی مٹھائی
انجیر کی مٹھائی ! اپنے گالوں پر پڑے تھپڑوں کی سنسناہٹ اسے اب تک اپنے دماغ میں مح...
🔗 یہ بھی دیکھیں
💬 تبصرے (0)
تبصرہ کے لیے لاگ ان کریں

ابھی کوئی تبصرہ نہیں — پہلے تبصرہ کریں!

ادبی AI معاون
● آن لائن