افسانچہ
تصویر
علیم طاہرؔ
ہفتہ، 23 مئی 2026
👁 17
❤️ 1
ماں کئی دنوں سے بیمار تھی۔
بیٹا ہر روز اس کے ساتھ سیلفی لیتا اور سوشل میڈیا پر لکھتا:
"میری دنیا… میری جنت… میری ماں"
ہزاروں لائکس آتے۔
دعاؤں کے کمنٹس بھی۔
ایک رات ماں نے دھیرے سے کہا:
"بیٹا… ذرا میرے پاس بیٹھ جا۔"
بیٹے نے موبائل سے نظر اٹھائے بغیر جواب دیا:
"امی! ابھی مصروف ہوں…"
صبح اُس کی پوسٹ تھی:
"آج میری ماں دنیا سے چلی گئی…"
اور ساتھ
ایک آخری تصویر تھی۔
علیم طاہرؔ کی مزید تحریریں
ڈاکٹر بشیر بدر: محبت، درد اور تہذیبِ غزل کا روشن باب | شخصیت، شاعری اور ادبی خدمات
ڈاکٹر بشیر بدر: محبت، درد اور تہذیبِ غزل کا روشن باب ایک ایسا شاعر جس کے اشعار ل...
چراغِ آخر
بوڑھا شاعر اپنی آخری نظم لکھ رہا تھا۔ بیٹے نے پوچھا: "اب اس عمر میں کیوں لک...
بند کتاب
بوڑھا استاد روز اپنی پرانی کتابیں صاف کرتا تھا۔ بیٹے نے کہا: "اب اِنہیں کون...
آئس کریم
چھوٹا بچہ آئس کریم والے کو حسرت سے دیکھ رہا تھا۔ ایک اجنبی نے اُسے آئس کریم خرید...
مزید متعلقہ نثر
جوتے
بچہ دکان کے شیشے سے جوتے دیکھ رہا تھا۔ دکاندار نے ڈانٹ دیا: "خریدنا نہیں تو...
بندوق
باپ نے بیٹے کو کھلونا بندوق لا دی۔ بچہ خوش ہوکر سب پر نشانہ لگانے لگا۔ ماں نے آہ...
کھڑکی
بوڑھی ماں روز کھڑکی کے پاس بیٹھ جاتی تھی۔ ہر گزرتی گاڑی پر چونک اٹھتی۔ پڑوسن نے ...
تالا
وہ ہر رات گھر کے سارے تالے چیک کرتا تھا۔ بڑا مطمئن رہتا۔ ایک دن بیوی نے کہا: &qu...



ابھی کوئی تبصرہ نہیں — پہلے تبصرہ کریں!