نعت
منتظم عاصیؔ
بدھ، 15 اپریل 2026
👁 51
❤️ 0
کرم ہو ہم پہ خدایا اکڑ کے نعت پڑھیں
درونِ قبر درود ان پہ پڑھ کے نعت پڑھیں
یہاں وہاں کہ جہاں دل کرے محبت سے
ہم اپنے پیر کا دامن پکڑ کے نعت پڑھیں
مقامِ احمدِ مختار سن کے دل بولے
ہم اونچی اونچی پہاڑی پہ چڑھ کے نعت پڑھیں
خراج پیش جواں بوڑھے بچے کرتے ہیں
سلام لڑکیاں پڑھتی ہیں لڑکے نعت پڑھیں
سنا ہے فیض اٹھانے کو نعت خوانی کا
ہمارے ساتھ فرشتے بھی بڑھ کے نعت پڑھیں
مفید نسخہ بتایا ہے یہ بزرگوں نے
طمانچہ ایک مصیبت کو جڑ کے نعت پڑھیں
عظیم و اعلیٰ شرف ہے یہ مومنوں سن لو
پڑے اگر جو ضرورت تو لڑ کے نعت پڑھیں
✍️ منتظم عاصیؔ — مختصر تعارف
📍 مالیگاؤں، مہاراشٹر، ہندوستان
اپنی بات
محترم قارئین السَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَ رَحْمَۃُ اللّـٰهِ وَ بَرْکَاتَہٗ
الحمداللہ.................... بفضلِ خدا وند کریم بفیض محسنِ انسانیت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور جملہ اہلِ بیت اطہار کے توسل اولیائے کاملین کے احسان سے مرشدِ پاک کی نظرِ کمال سے والدین کی دعاؤں شفقت تربیت کا اثر ہے کہ آج میں اپنی تیسری شعری ادبی کتاب طشت ازبام آپ لوگوں تک پہنچانے میں کامیاب رہا
شعر و …
نعت کیا ہے؟
نعت حضور نبی کریم ﷺ کی مدح و ثنا میں لکھی جانے والی شاعری ہے جو اردو ادب کی ایک بیش قیمت روایت ہے۔
منتظم عاصیؔ کی مزید
سجدۂ دوام** معروف شاعر **منتظم عاصیؔ** کا ایک منفرد نعتیہ و منقبتی شعری مجموعہ ہے جس میں عشقِ الٰہی...
خود سے خود کو ہے بنایا، اے سارے جہاں کے والی، اللہ ھو
خود کو تونے ہے چھپایا، اے پردہ کئے خود عالی، ...
کبھی کبھی ایسا لگتا ہے جیسے دنیا انسانوں سے خالی ہے
اور میں اکیلا تنہائی کی تلاش میں بھٹک رہا ہوں ...
نوری اجماع یہ کتاب حرفِ عظیم میم منتظم عاصیؔ کی نعتیہ و منقبتی شاعری کا مجموعہ ہے جس میں حضور نبی ک...



ابھی کوئی تبصرہ نہیں — پہلے تبصرہ کریں!