اشتہار
اشتہار
یہ سائٹ جناب اکبر شیخ صاحب
اکبر شیخ
کے اعزاز میں تخلیق کی گئی ہے
📖 ان کے بارے میں
تبصرہ

کوثر پروین کوثر حقیقی عشق اور تصوف کی شاعرہ

علیم طاہر
علیم طاہر اتوار، 17 مئی 2026
👁 22 ❤️ 1

کوثر پروین کوثر حقیقی عشق اور تصوف کی شاعرہ

علیم طاہر

اردو شاعری کی تاریخ پر نظر ڈالیں تو محض مرد شعرا حضرات ہی کے نام صف اول میں دکھائی دیتے ہیں۔
لیکن شاعری تو وجدان کا نام ہے۔
اور وجدان خداوندی محض مرد تک محدود نہیں ہے۔ بلکہ خواتین بھی اس وجدانی کیفیت سے سرفراز ہوئی ہیں۔
چونکہ ہمارا سماج مرد کی حکومت کے زیر اثر رہا ہے۔
جہاں خواتین کا وجود محض صفتِ خاتون سے پرے تصور نہیں کیا جاتا۔
جہاں احمد بیگم نامی شاعرہ کا ان کے شوہر کے ذریعے دیوان جلا دیا گیا ۔مگر عہد ماضی قریب اور عہد حاضر کے ، سماج میں خواتین شاعرات کا وجود، مرد شعراء حضرات کے شانہ بشانہ نظر آتا ہے۔
جہاں خواتین شاعرات اپنے احساسات ، نظریات اور اپنے خیالات کا بلا جھجک اظہار کرتی ہیں۔
ایسی ہی شاعرات کی فہرست میں ایک بے حد نمایاں نام *محترمہ کوثر پروین کوثر* کا ہے.
جو شاعری کے اوزان و بحور سے واقف، ایک ایسی اچھی شاعرہ ہے جن کو شعری حوالے سے اپنا مافی الضمیر بیان کرنے کا فن بخوبی آتا ہے۔
ان کی شاعری کے عمیق تجزیے سے جو خصوصیات روشن ہوتی ہیں ان میں ترتیب الفاظ، ردیف و قوافی کا سلیقہ مند اہتمام، فکری، وجدانی، جذباتی و حسی کیفیت، صوفیانہ رنگوں کا تخیلاتی وسیع کینواس عشقیہ احساسات سے منسلک خارجی وداخلی خصوصیات،
داستانِ کشمکش، آہنگ جمالیات ، روایتی و انفرادی تصورات، مفکرانہ و فنکارانہ امتزاج، حقیقی رنگ کے ساتھ، عشقیہ قدیم حیثیت، فلسفیانہ نظریات، امید بخش و تصورات، عبقری تجربات، کی دلکش پیشکش، عشق اور تصوف کی پاکیزہ امیجری، بالخصوص نمایاں ہیں۔
کوثر پروین کوثر کی شاعری نئی عورت کو سمجھنے یا جاننے میں معاون کردار نبھاتی ہے ۔ جو نیکی ،خدمت، اخلاق، جدوجہد، اور حقیقی عشق، کا مقدس درس دیتی ہے۔
جس میں تجربے کا کھراپن چمچماتا ہوا صاف دیکھا جا سکتا ہے ۔

✍️ علیم طاہر — مختصر تعارف

📍 مالیگاؤں

علیم طاہر _شاعر و ادیب

علیم طاہر کی مزید تحریریں
شادی، محبت اور قانون: بدلتے رشتوں کا المیہ | جدید معاشرے میں ازدواجی تعلقات کا بحران
شادی، محبت اور قانون: بدلتے رشتوں کا المیہ مضمون نگار: علیم طاہر _____________...
ڈاکٹر بشیر بدر: محبت، درد اور تہذیبِ غزل کا روشن باب | شخصیت، شاعری اور ادبی خدمات
## ڈاکٹر بشیر بدر: محبت، درد اور تہذیبِ غزل کا روشن باب ### ایک ایسا شاعر جس کے...
لوریاں: ادبِ اطفال کا نایاب باب | بچوں کی تربیت، ماں کی ممتا اور اردو لوک ادب
## لوریاں، ادب اطفال کا نایاب باب لوری گائی جانے والی صنف سخ...
بشیر بدر, ایک عہد کا اختتام، ایک یادگار رفاقت کی داستان
## بشیر بدر: ایک عہد کا اختتام، ایک یادگار رفاقت کی داستان ____________________...
مزید متعلقہ نثر
دوہا ،لفظوں کا مراقبہ اور خاموش حکمت کی شاعری
اگر شاعری کو ایک دریا مان لیا جائے تو دوہا اس دریا کا وہ قطرہ ہے جس میں پورا سمن...
عصری حسیت کا رچنا کار: عظمت اقبال اور ادھوری تخلیق کا منظر نامہ | تنقیدی جائزہ
عصری حسیت کا رچنا کار :- عظمت اقبال اور" ادھوری تخلیق" کا منظر نامہ ...
جب اس دل کے دروازے پر اُن ہاتھوں نے دستک دی (تشریح کے ساتھ)
جب اس دل کے دروازے پر اُن ہاتھوں نے دستک دی یعنی نور ہی نور سراپا اُجیاروں نے د...
دستورِ بزلِ جود و سخا اختیار کر — غزل، تشریح، تبصرہ اور پیغام
دستورِ بزلِ جود و سخا اختیار کر — غزل، تشریح، تبصرہ اور پیغام ✨ تعارف یہ غزل...
🔗 یہ بھی دیکھیں
💬 تبصرے (0)
تبصرہ کے لیے لاگ ان کریں

ابھی کوئی تبصرہ نہیں — پہلے تبصرہ کریں!

ادبی AI معاون
● آن لائن