غزل
منتظم عاصیؔ
پیر، 20 اپریل 2026
👁 9
❤️ 0
مانا کہ بے رحم تھا بے عقبیٰ ضرور تھا
پَر لب پہ اس کے آخری کلمہ ضرور تھا
مدت سے دفن جتنی تھی تہذیب دیکھ لی
لاشہ نہیں تھا، عشق کا ملبہ ضرور تھا
میدانِ جنگ تک نہیں پہنچا کبھی مگر
مجھ کو بھی سر کٹانے کا جذبہ ضرور تھا
ہم جانتے ہیں روئے زمیں پر کبھی کوئی
آباد عشق امن کا قصبہ ضرور تھا
مانا حریمِ ناز کی قربت نہ پا سکا
لیکن حریمِ ناز سے رشتہ ضرور تھا
جس کا حقیقتوں سے نہیں کوئی واسطہ
اس کا کتابِ عشق میں قصہ ضرور تھا
کوشش کے باوجود بھی اس کا ہوا نہیں
لیکن خیال و خواب پہ قبضہ ضرور تھا
تیمارداری کے لئے آیا نہیں کوئی
میت کے درمیاں مری حلقہ ضرور تھا
✍️ منتظم عاصیؔ — مختصر تعارف
📍 مالیگاؤں، مہاراشٹر، ہندوستان
اپنی بات
محترم قارئین السَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَ رَحْمَۃُ اللّـٰهِ وَ بَرْکَاتَہٗ
الحمداللہ.................... بفضلِ خدا وند کریم بفیض محسنِ انسانیت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور جملہ اہلِ بیت اطہار کے توسل اولیائے کاملین کے احسان سے مرشدِ پاک کی نظرِ کمال سے والدین کی دعاؤں شفقت تربیت کا اثر ہے کہ آج میں اپنی تیسری شعری ادبی کتاب طشت ازبام آپ لوگوں تک پہنچانے میں کامیاب رہا
شعر و …
غزل کیا ہے؟
غزل اردو شاعری کی سب سے مقبول صنف ہے۔ اس میں عام طور پر محبت، جدائی، فلسفہ اور زندگی کے موضوعات پر اشعار ہوتے ہیں۔ ہر شعر اپنی جگہ مکمل ہوتا ہے۔
منتظم عاصیؔ کی مزید
سجدۂ دوام** معروف شاعر **منتظم عاصیؔ** کا ایک منفرد نعتیہ و منقبتی شعری مجموعہ ہے جس میں عشقِ الٰہی...
خود سے خود کو ہے بنایا، اے سارے جہاں کے والی، اللہ ھو
خود کو تونے ہے چھپایا، اے پردہ کئے خود عالی، ...
کبھی کبھی ایسا لگتا ہے جیسے دنیا انسانوں سے خالی ہے
اور میں اکیلا تنہائی کی تلاش میں بھٹک رہا ہوں ...
نوری اجماع یہ کتاب حرفِ عظیم میم منتظم عاصیؔ کی نعتیہ و منقبتی شاعری کا مجموعہ ہے جس میں حضور نبی ک...



ابھی کوئی تبصرہ نہیں — پہلے تبصرہ کریں!