نعت
منتظم عاصیؔ
پیر، 20 اپریل 2026
👁 6
❤️ 0
حبیبِ خدا کی عنایات لکھنے
زمانے لگیں گے خیالات لکھنے
قریب آ گئے ہیں ملک حور و غلماں
"وضو کر کے بیٹھا ہوں میں نعت لکھنے"
محمد کا قرآں میں جب نام آیا
لگی خود قلم اس کی آیات لکھنے
چلے جبرئیل ان کے پیچھے ادب سے
وہ معراج کی شب ملاقات لکھنے
درود اپنے لب پر سجائے رکھو تم
جو بیٹھو کبھی ان کی خدمات لکھنے
شبِ اسریٰ اقصٰی میں حجرے سے اٹھ کر
سہانی گھڑی، آئی بارات لکھنے
لگے گی ہمیشہ ہمیشہ کی سانسیں
حبیبِ خدا کی بس اک ذات لکھنے
✍️ منتظم عاصیؔ — مختصر تعارف
📍 مالیگاؤں، مہاراشٹر، ہندوستان
اپنی بات
محترم قارئین السَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَ رَحْمَۃُ اللّـٰهِ وَ بَرْکَاتَہٗ
الحمداللہ.................... بفضلِ خدا وند کریم بفیض محسنِ انسانیت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور جملہ اہلِ بیت اطہار کے توسل اولیائے کاملین کے احسان سے مرشدِ پاک کی نظرِ کمال سے والدین کی دعاؤں شفقت تربیت کا اثر ہے کہ آج میں اپنی تیسری شعری ادبی کتاب طشت ازبام آپ لوگوں تک پہنچانے میں کامیاب رہا
شعر و …
نعت کیا ہے؟
نعت حضور نبی کریم ﷺ کی مدح و ثنا میں لکھی جانے والی شاعری ہے جو اردو ادب کی ایک بیش قیمت روایت ہے۔
منتظم عاصیؔ کی مزید
سجدۂ دوام** معروف شاعر **منتظم عاصیؔ** کا ایک منفرد نعتیہ و منقبتی شعری مجموعہ ہے جس میں عشقِ الٰہی...
خود سے خود کو ہے بنایا، اے سارے جہاں کے والی، اللہ ھو
خود کو تونے ہے چھپایا، اے پردہ کئے خود عالی، ...
کبھی کبھی ایسا لگتا ہے جیسے دنیا انسانوں سے خالی ہے
اور میں اکیلا تنہائی کی تلاش میں بھٹک رہا ہوں ...
نوری اجماع یہ کتاب حرفِ عظیم میم منتظم عاصیؔ کی نعتیہ و منقبتی شاعری کا مجموعہ ہے جس میں حضور نبی ک...



ابھی کوئی تبصرہ نہیں — پہلے تبصرہ کریں!