غزل
منتظم عاصیؔ
پیر، 20 اپریل 2026
👁 7
❤️ 0
کس نے مژگان جھپکتے ہی عنایت ڈھا دی
کیمیاگر نے بنائی تھی جو دولت ڈھا دی
نہ رہا نیچے نہ اوپر نہ ہی اندر باہر
اس کے احساس نے شداد کی جنت ڈھا دی
اب تلک بن کے ہے تابوت میں عبرت کا نشاں
خود ہی فرعون نے فرعون کی عزت ڈھا دی
ابرہہ دیکھتا ہی رہ گیا چھوٹی چھوٹی
لشکرِ فیل پہ چڑیوں نے قیامت ڈھا دی
یاد تو ہوگا تمہیں قوم تھی اک عاد و ثمود
ان کے اک جملے نے ہی ان کی قیادت ڈھا دی
آندھیوں میں تھے جلے شاکر و ممنون چراغ
تند جھونکوں نے تکبّر کی عمارت ڈھا دی
بات کرتے تھے کہ سورج کو مٹا دیں گے پَر
ایک جگنو نے اندھیروں کی حکومت ڈھا دی
✍️ منتظم عاصیؔ — مختصر تعارف
📍 مالیگاؤں، مہاراشٹر، ہندوستان
اپنی بات
محترم قارئین السَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَ رَحْمَۃُ اللّـٰهِ وَ بَرْکَاتَہٗ
الحمداللہ.................... بفضلِ خدا وند کریم بفیض محسنِ انسانیت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور جملہ اہلِ بیت اطہار کے توسل اولیائے کاملین کے احسان سے مرشدِ پاک کی نظرِ کمال سے والدین کی دعاؤں شفقت تربیت کا اثر ہے کہ آج میں اپنی تیسری شعری ادبی کتاب طشت ازبام آپ لوگوں تک پہنچانے میں کامیاب رہا
شعر و …
غزل کیا ہے؟
غزل اردو شاعری کی سب سے مقبول صنف ہے۔ اس میں عام طور پر محبت، جدائی، فلسفہ اور زندگی کے موضوعات پر اشعار ہوتے ہیں۔ ہر شعر اپنی جگہ مکمل ہوتا ہے۔
منتظم عاصیؔ کی مزید
سجدۂ دوام** معروف شاعر **منتظم عاصیؔ** کا ایک منفرد نعتیہ و منقبتی شعری مجموعہ ہے جس میں عشقِ الٰہی...
خود سے خود کو ہے بنایا، اے سارے جہاں کے والی، اللہ ھو
خود کو تونے ہے چھپایا، اے پردہ کئے خود عالی، ...
کبھی کبھی ایسا لگتا ہے جیسے دنیا انسانوں سے خالی ہے
اور میں اکیلا تنہائی کی تلاش میں بھٹک رہا ہوں ...
نوری اجماع یہ کتاب حرفِ عظیم میم منتظم عاصیؔ کی نعتیہ و منقبتی شاعری کا مجموعہ ہے جس میں حضور نبی ک...



ابھی کوئی تبصرہ نہیں — پہلے تبصرہ کریں!