غزل
دانش فراق
جمعرات، 18 جون 2026
👁 4
❤️ 0
کب تلک داغِ الم دل میں چھپائے رکھیے
دل کی بستی میں یہ طوفان دبائے رکھیے
شبِ فرقت میں بھی امید کا جگنو لے کر
اپنے آنگن میں کوئی دیپ جلائے رکھیے
آہِ خاموش میں تاثیر بہت ہوتی ہے
رازِ دل کو نہ سرِ بزم سنائے رکھیے
دل اگر ٹوٹ بھی جائے تو گلہ کیسا ہے
آئینہ ہے اسے پتھر سے بچائے رکھیے
عشق سچا ہو تو پھر رسمِ وفا بھی لازم
اپنے وعدوں کو ہمیشہ ہی نبھائے رکھیے
📖 خلاصہ
یہ غزل انسانی احساسات، دل کے زخم، امید کے چراغ اور محبت کی پاسداری کا شعری اظہار ہے۔ شاعر نے دکھ اور خاموشی کے باوجود امید کا دامن نہ چھوڑنے، دل کی نزاکت کو محفوظ رکھنے اور تعلقات میں وفاداری برقرار ر…
#سید دانش نقوی فراقؔ
#اردو غزل
#نئی غزل
#شاعری
#عشق
#وفا
#درد
#امید
#شبِ فرقت
#اردو ادب
#کلاسیکی شاعری
#جدید اردو شاعری
#غزل
#ادبی تخلیق
#اردو اشعار
✍️ سید دانش نقوی — مختصر تعارف
📍 ڈسکہ
شاعر کا نام سید دانش نقوی ہے اور قلمی نام فراق رکھتے ہیں نوجوان نمائندہ شاعر ہیں پاکستان کے شہر ڈسکہ میں رہائش پذیر ہیں۔ اُردو ادب فن شاعری پر خاصہ عبور رکھتے ہیں ۔ ان کا ایک معروف شعر دیکھئے ۔
مرحلے یوں بھی سر کریں گے ہم
تجھ سے تجھ تک سفر کریں گے ہم
دانش فراق
غزل کیا ہے؟
غزل اردو شاعری کی سب سے مقبول صنف ہے۔ اس میں عام طور پر محبت، جدائی، فلسفہ اور زندگی کے موضوعات پر اشعار ہوتے ہیں۔ ہر شعر اپنی جگہ مکمل ہوتا ہے۔
دانش فراق کی مزید
نقشِ امید دلِ زار سے جاتا ہی نہیں
تیرا چرچا مرے افکار سے جاتا ہی نہیں
جس کو چاہا تھا وہی دور کھڑا ...
مرحلے یوں بھی سر کریں گے ہم
تجھ سے تجھ تک سفر کریں گے ہم
اک دھواں سا مرے دل کے مکاں سے اٹھا
آپ پہلو سے اٹھے اور جی جہاں سے اٹھا
دل گرفتہ فضا رہی ہے آج
...
دل کے صحرا میں عجب گردِ سفر باقی رہی
عمر گزری بھی تو اک راہ گزر باقی رہی
نقش مٹتے ہی گئے لوحِ زم...



ابھی کوئی تبصرہ نہیں — پہلے تبصرہ کریں!