اشتہار
اشتہار
اشتہار
یہ سائٹ جناب اکبر شیخ صاحب
اکبر شیخ
کے اعزاز میں تخلیق کی گئی ہے
📖 ان کے بارے میں
مرثیہ

بازارِ شام؟ نیزے پہ کیا کیا ظفر ملا – سلام و مرثیہ | شاعر منتظم عاصیؔ | محرم الحرام

منتظم عاصیؔ منگل، 16 جون 2026
👁 111 ❤️ 2
بازارِ شام؟ نیزے پہ کیا کیا ظفر ملا
قرآں ملا؟ رسول ملے؟ دیں کا سر ملا؟
تقسیم کر رہا ہے وہ جنت کو روشنی
موقع جسے نجف میں فقط رات بھر ملا
جبریل جس مکاں سے منور ہوئے سدا
اس در پہ بادشاہ بھی طالب نظر ملا
تسلیم کرنا بعد میں دعویٰ یزید کا
پہلے سلوک آیتِ تطہیر پر ملا
مکہ مدینہ کرب و بلا خلد اور نجف
ہر جا فقط کھُلا ہوا مولا کا در ملا
تلمیذِ حق ہے تُو تو حسن مجتبٰی کا پھر
قصّہ تری کتاب میں کیوں مختصر ملا
میدانِ کربلا سے مدینہ تلک حزیں
عاصیؔ ہمیں تو جنگ کا جاری سفر ملا
📖 خلاصہ

“بازارِ شام؟ نیزے پہ کیا کیا ظفر ملا” شاعر منتظم عاصیؔ کا ایک فکری اور نوحاتی رنگ لیے سلامیہ و مرثیہ کلام ہے، جس میں واقعۂ کربلا کے بعد کے مناظر، شام کے سفر، اہلِ بیتؑ کے مصائب اور حق و باطل کے تقابل کو شعری پیرائے میں پیش کیا گیا ہے۔
کلام میں سوالیہ اسلوب کے ذریعے فتح اور شکست کے ظاہری تصورات کو نئے زاویے سے دیکھا گیا ہے اور یہ دکھایا گیا ہے کہ کربلا کے بعد بھی پیغام، عزت اور سچائی کا سفر جاری رہا۔ اشعار میں عقیدت، فکری احتجاج اور روحانی وابستگی ایک ساتھ جلوہ گر ہیں۔
یہ کلام محرم الحرام، مجال

← پچھلا اگلا →

✍️ منتظم عاصیؔ — مختصر تعارف

منتظم عاصیؔ
📍 مالیگاؤں، مہاراشٹر، ہندوستان

## شخصیت، ادبی سفر اور شعری خدمات
منتظم عاصی کا شمار ان اہلِ قلم میں ہوتا ہے جنہوں نے شعر و ادب کی دنیا میں کسی باقاعدہ ادبی ادارے یا رسمی تربیتی سلسلے کے سہارے کے بجائے اپنے شوق، مطالعے، مسلسل مشق، اساتذہ کی رہنمائی اور غیر معمولی جنونِ سخن کے ذریعے اپنا راستہ بنایا۔ ان کا ادبی سفر محض شاعری تک محدود نہیں بلکہ یہ ایک ایسے شخص کی داستان ہے جس نے زندگی کے مختلف نشیب و فراز سے گزرتے ہوئے اپنے اندر …

مزید پڑھیں ←
مرثیہ کیا ہے؟

مرثیہ کسی عزیز یا بزرگ کی وفات پر لکھی جانے والی تعزیتی شاعری ہے۔

منتظم عاصیؔ کی مزید
سجدۂ دوام** معروف شاعر **منتظم عاصیؔ** کا ایک منفرد نعتیہ و منقبتی شعری مجموعہ ہے جس میں عشقِ الٰہی...
خود سے خود کو ہے بنایا، اے سارے جہاں کے والی، اللہ ھو خود کو تونے ہے چھپایا، اے پردہ کئے خود عالی، ا...
کبھی کبھی ایسا لگتا ہے جیسے دنیا انسانوں سے خالی ہے اور میں اکیلا تنہائی کی تلاش میں بھٹک رہا ہوں کو...
"حرفِ عظیم میم" منتظم عاصیؔ کی نعتیہ و منقبتی شاعری کا مجموعہ ہے، جس میں حضور نبی کریم ﷺ ا...
🔗 یہ بھی دیکھیں
💬 تبصرے (0)
تبصرہ کرنے کے لیے لاگ ان کریں

ابھی کوئی تبصرہ نہیں — پہلے تبصرہ کریں!

ادبی AI معاون
● آن لائن