اشتہار
اشتہار
یہ سائٹ جناب اکبر شیخ صاحب
اکبر شیخ
کے اعزاز میں تخلیق کی گئی ہے
📖 ان کے بارے میں
سلام
منتظم عاصیؔ پیر، 15 جون 2026
👁 23 ❤️ 0
ماہِ محرم ساتھ میں اپنے، لے کے وفا کا چاند
کرب و بلا کا چاند آیا، کرب و بلا کا چاند
اشک سے تر ہیں سارے ستارے، ظلم ستم کے ایسے باب
دونوں جہاں کے روئے نظارے، دیکھ کے ان کی آب و تاب
ٹوٹنے والا ہے جیسے پھر، کوئی ردا کا چاند
زخم ہزاروں نشتر لاکھوں داغ دیا ہے امت نے
گھر پہ بلا کر آلِ نبی کو قتل کیا ہے امت نے
سرخ عبا کو اوڑھے ہوئے ہے ، صبر و رضا کا چاند
جن کو بٹھا کر کاندھے پہ اپنے رشک محمد کرتے تھے
چوم کے ان کے ماتھے گلے کو رہبرِ عالم کہتے تھے
لا الہ کی شان ہیں یہ اور لا الہ کا چاند
فاطمہ زہرا کے گھر میں جب شہ کی ولادت پاک ہوئی
سن کے مسرت کا مژدہ تب آمدِ شہ لولاک ہوئی
لے کے کہا پھر گود میں آیا راہِ خدا کا چاند
دیں پہ مصیبت آئی جس دم ساتھ لئے گھر بار گئے
زینب و اکبر قاسم و اصغر عابد رشتے دار گئے
فرشِ عزا نے کہا کہ آیا جامِ ولا کا چاند
دینِ خدا کو جان عطا کی دے کے لہو کو اپنا حسین
آخری سجدہ کر کے نبی کا خوب نبھائے وعدہ حسین
مولا علی کے راج دلارے چشمِ ضیا کا چاند
منتظمِ عاصی شہ کی ولا کا روتا بلکتا آیا ہے
کرب و بلا کا خود میں سمٹ کے بحرِ الم بھی لایا ہے
سرخ محرم اشک کی نہریں روزِ جزا کا چاند
📖 خلاصہ

کرب و بلا کا چاند آیا، کرب و بلا کا چاند” شاعر منتظم عاصیؔ کا ایک درد انگیز نوحہ و مرثیہ ہے جو ماہِ محرم کی روحانی، تاریخی اور جذباتی فضا کو شعری پیکر میں پیش کرتا ہے۔ اس کلام میں واقعۂ کربلا، آلِ رسو…

← پچھلا اگلا →

✍️ منتظم عاصیؔ — مختصر تعارف

منتظم عاصیؔ
📍 مالیگاؤں، مہاراشٹر، ہندوستان

اپنی بات

محترم قارئین السَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَ رَحْمَۃُ اللّـٰهِ وَ بَرْکَاتَہٗ
الحمداللہ.................... بفضلِ خدا وند کریم بفیض محسنِ انسانیت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور جملہ اہلِ بیت اطہار کے توسل اولیائے کاملین کے احسان سے مرشدِ پاک کی نظرِ کمال سے والدین کی دعاؤں شفقت تربیت کا اثر ہے کہ آج میں اپنی تیسری شعری ادبی کتاب طشت ازبام آپ لوگوں تک پہنچانے میں کامیاب رہا
شعر و …

مزید پڑھیں ←
منتظم عاصیؔ کی مزید
سجدۂ دوام** معروف شاعر **منتظم عاصیؔ** کا ایک منفرد نعتیہ و منقبتی شعری مجموعہ ہے جس میں عشقِ الٰہی...
خود سے خود کو ہے بنایا، اے سارے جہاں کے والی، اللہ ھو خود کو تونے ہے چھپایا، اے پردہ کئے خود عالی، ...
کبھی کبھی ایسا لگتا ہے جیسے دنیا انسانوں سے خالی ہے اور میں اکیلا تنہائی کی تلاش میں بھٹک رہا ہوں ...
نوری اجماع یہ کتاب حرفِ عظیم میم منتظم عاصیؔ کی نعتیہ و منقبتی شاعری کا مجموعہ ہے جس میں حضور نبی ک...
🔗 یہ بھی دیکھیں
💬 تبصرے (0)
تبصرہ کرنے کے لیے لاگ ان کریں

ابھی کوئی تبصرہ نہیں — پہلے تبصرہ کریں!

ادبی AI معاون
● آن لائن