اشتہار
اشتہار
اشتہار
This site honours Mr. Akbar Shaikh
Akbar Shaikh
was created in his honour
📖 About him
غزل

قافلۂ جستجو – سید دانش نقوی کی فلسفیانہ غزل | پس منظر، مرکزی خیال اور ادبی خصوصیات

دانش فراق جمعہ، 12 جون 2026
👁 610 ❤️ 1
درد کی شب میں چراغِ آرزو جلتا رہا
دل کسی موہوم نقشے کی طرف جاتا رہا
شوق کے صحرا میں نقشِ آرزو بنتا رہا
اور پھر گردِ سفر میں آپ ہی مٹتا رہا
ہر حقیقت ایک پردہ وہم میں لپٹی رہی
ذہن کے ایوان میں یہ سلسلہ چلتا رہا
میں نے جس لمحے کو پایا، وہ بھی ماضی ہو گیا
وقت کا دریا عجب رفتار سے بہتا رہا
شمعِ معنی کی تپش سے جل گیا شہرِ خیال
اور دھواں سا فکر کے ایوان سے اٹھتا رہا
خاکِ راہِ جستجو تھی، دشت تھا، تنہائی تھی
عمر بھر اک قافلہ بے نام سا چلتا رہا
📖 Summary

یہ غزل آرزو، جستجو، وقت اور حقیقت کے موضوعات کے گرد گھومتی ہے۔ شاعر زندگی کو ایک مسلسل سفر قرار دیتا ہے جہاں خواہشیں جنم لیتی ہیں، مٹ جاتی ہیں، سوال پیدا ہوتے ہیں اور وقت سب کچھ اپنے ساتھ بہا لے جاتا ہے۔ اس تمام سفر میں انسان تنہائی اور جستجو کا ہم سفر بنا رہتا ہے اور اسی تلاش میں اس کی پوری عمر گزر جاتی ہے۔

← Previous Next →

✍️ سید دانش نقوی — Short Introduction

📍 ڈسکہ

شاعر کا نام سید دانش نقوی ہے اور قلمی نام فراق رکھتے ہیں نوجوان نمائندہ شاعر ہیں پاکستان کے شہر ڈسکہ میں رہائش پذیر ہیں۔ اُردو ادب فن شاعری پر خاصہ عبور رکھتے ہیں ۔ ان کا ایک معروف شعر دیکھئے ۔
مرحلے یوں بھی سر کریں گے ہم
تجھ سے تجھ تک سفر کریں گے ہم
دانش فراق

غزل What is it?

غزل اردو شاعری کی سب سے مقبول صنف ہے۔ اس میں عام طور پر محبت، جدائی، فلسفہ اور زندگی کے موضوعات پر اشعار ہوتے ہیں۔ ہر شعر اپنی جگہ مکمل ہوتا ہے۔

More by دانش فراق
نقشِ امید دلِ زار سے جاتا ہی نہیں تیرا چرچا مرے افکار سے جاتا ہی نہیں جس کو چاہا تھا وہی دور کھڑا ہے...
اک دھواں سا مرے دل کے مکاں سے اٹھا آپ پہلو سے اٹھے اور جی جہاں سے اٹھا دل گرفتہ فضا رہی ہے آج ‎آپ  ک...
دل کے صحرا میں عجب گردِ سفر باقی رہی عمر گزری بھی تو اک راہ گزر باقی رہی نقش مٹتے ہی گئے لوحِ زمانہ ...
نقشِ تمثالِ فریبِ رنگِ امکاں اور ہے آئینہ ادراک میں آئینِ حیراں اور ہے جلوۂ تعبیرِ خوابِ آرزو کے روب...
🔗 یہ بھی دیکھیں
💬 Comments (0)
To comment, please log in

No comments yet — be the first!

Literary AI Assistant
● Online