اشتہار
اشتہار
یہ سائٹ جناب اکبر شیخ صاحب
اکبر شیخ
کے اعزاز میں تخلیق کی گئی ہے
📖 ان کے بارے میں
غزل
دانش فراق جمعہ، 12 جون 2026
👁 557 ❤️ 3
نقشِ تمثالِ فریبِ رنگِ امکاں اور ہے
آئینہ ادراک میں آئینِ حیراں اور ہے
جلوۂ تعبیرِ خوابِ آرزو کے روبرو
داستانِ حسرتِ تشریحِ وجداں اور ہے
گردِ راہِ جستجوئے معنیِ نادیدہ میں
کاروانِ شوق کا اندازِ ساماں اور ہے
عقدۂ زنجیرِ وهمِ نسبتِ ہستی کھلا
پھر بھی درکارِ کشودِ رازِ زنداں اور ہے
شرحِ احوالِ دلِ گم گشتہ ممکن ہی نہیں
اس بیابانِ طلب میں راہِ ہجراں اور ہے
📖 خلاصہ

یہ غزل فکر و عرفان، تصوف اور انسانی ادراک کے پیچیدہ پہلوؤں کی عکاسی کرتی ہے۔ شاعر کائنات کی حقیقت، انسانی شعور، آرزو، جستجو اور وجود کے اسرار پر غور کرتا ہے۔ وہ بیان کرتا ہے کہ ظاہری دنیا کا فریب اور …

← پچھلا اگلا →

✍️ سید دانش نقوی — مختصر تعارف

📍 ڈسکہ

شاعر کا نام سید دانش نقوی ہے اور قلمی نام فراق رکھتے ہیں نوجوان نمائندہ شاعر ہیں پاکستان کے شہر ڈسکہ میں رہائش پذیر ہیں۔ اُردو ادب فن شاعری پر خاصہ عبور رکھتے ہیں ۔ ان کا ایک معروف شعر دیکھئے ۔
مرحلے یوں بھی سر کریں گے ہم
تجھ سے تجھ تک سفر کریں گے ہم
دانش فراق

غزل کیا ہے؟

غزل اردو شاعری کی سب سے مقبول صنف ہے۔ اس میں عام طور پر محبت، جدائی، فلسفہ اور زندگی کے موضوعات پر اشعار ہوتے ہیں۔ ہر شعر اپنی جگہ مکمل ہوتا ہے۔

دانش فراق کی مزید
نقشِ امید دلِ زار سے جاتا ہی نہیں تیرا چرچا مرے افکار سے جاتا ہی نہیں جس کو چاہا تھا وہی دور کھڑا ...
مرحلے یوں بھی سر کریں گے ہم تجھ سے تجھ تک سفر کریں گے ہم
اک دھواں سا مرے دل کے مکاں سے اٹھا آپ پہلو سے اٹھے اور جی جہاں سے اٹھا دل گرفتہ فضا رہی ہے آج ...
دل کے صحرا میں عجب گردِ سفر باقی رہی عمر گزری بھی تو اک راہ گزر باقی رہی نقش مٹتے ہی گئے لوحِ زم...
🔗 یہ بھی دیکھیں
💬 تبصرے (1)
تبصرہ کرنے کے لیے لاگ ان کریں
مغان مالیگانوی جمعہ، 12 جون 2026
اصول ضابط قواعد کی بے مثال تخلیق غزل کا ہر لفظ اپنا مقام وقار کو قائم رکھے ہوئے قاری کے ذہن پر لگے حیرت کے دروازے پر قفل کو کھول ہی نہیں رہے بلکہ توڑ رہے ہیں عمدہ شاعری ڈھیروں مبارکباد قبول فرمائیں تشریح سیکشن بھی دیکھیں
ادبی AI معاون
● آن لائن