اشتہار
اشتہار
یہ سائٹ جناب اکبر شیخ صاحب
اکبر شیخ
کے اعزاز میں تخلیق کی گئی ہے
📖 ان کے بارے میں
نظم
محمد اقبال پیر، 8 جون 2026
👁 6 ❤️ 0
سچ کہہ دوں اے برہمن! گر تو برا نہ مانے
تيرے صنم کدوں کے بت ہو گئے پرانے
اپنوں سے بير رکھنا تو نے بتوں سے سيکھا
جنگ و جدل سکھايا واعظ کو بھي خدا نے
تنگ آ کے ميں نے آخر دير و حرم کو چھوڑا
واعظ کا وعظ چھوڑا، چھوڑے ترے فسانے
پتھر کي مورتوں ميں سمجھا ہے تو خدا ہے
خاک وطن کا مجھ کو ہر ذرہ ديوتا ہے
آ ، غيريت کے پردے اک بار پھر اٹھا ديں
بچھڑوں کو پھر ملا ديں نقش دوئي مٹا ديں
سوني پڑي ہوئي ہے مدت سے دل کي بستي
آ ، اک نيا شوالا اس ديس ميں بنا ديں
دنيا کے تيرتھوں سے اونچا ہو اپنا تيرتھ
دامان آسماں سے اس کا کلس ملا ديں
ہر صبح اٹھ کے گائيں منتر وہ مٹيھے مٹيھے
سارے پجاريوں کو مے پيت کي پلا ديں
شکتي بھي شانتي بھي بھگتوں کے گيت ميں ہے
دھرتي کے باسيوں کي مکتي پريت ميں ہے
📖 خلاصہ

اقبال اس نظم میں مذہبی اور نسلی تفریق سے بالاتر ہو کر انسانیت اور اتحاد کی دعوت دیتے ہیں۔

← پچھلا اگلا →

✍️ محمد اقبال — مختصر تعارف

محمد اقبال
📍 سیالکوٹ (موجودہ پاکستان)

علامہ محمد اقبالؔ اردو اور فارسی ادب کے عظیم شاعر، مفکر، فلسفی اور برصغیر کے ممتاز دانشور تھے۔ آپ 9 نومبر 1877ء کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم سیالکوٹ میں حاصل کی، بعد ازاں گورنمنٹ کالج لاہور سے اعلیٰ تعلیم حاصل کی جہاں آپ کو معروف مستشرق اور استاد سر تھامس آرنلڈ کی سرپرستی میسر آئی۔ مزید تعلیم کے لیے یورپ گئے، کیمبرج یونیورسٹی سے فلسفے کی تعلیم حاصل کی، میونخ یونیورسٹی سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری …

مزید پڑھیں ←
نظم کیا ہے؟

نظم میں ایک مخصوص موضوع پر مسلسل خیالات بیان کیے جاتے ہیں۔ جدید اردو شاعری میں نظم کو خاص اہمیت حاصل ہے۔

محمد اقبال کی مزید
کبھی جو آوارۂ جنوں تھے وہ بستیوں میں پھر آ بسیں گے برہنہ پائی وہی رہے گی مگر نیا خار زار ہوگا سن...
حصہ اول: ابتدائی نظمیں ہمالہ ایک آرزو پرندے کی فریاد ترانۂ ہندی نیا شوالہ تصویرِ درد نانک و...
ضربِ کلیم شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبالؔ کا شہرۂ آفاق شعری مجموعہ ہے جسے اقبالؔ نے "اعلانِ جنگ بر...
بالِ جبریل علامہ محمد اقبالؒ کا ایک اہم شعری مجموعہ ہے جو 1935ء میں شائع ہوا۔ یہ کتاب اقبال کے فکری ...
🔗 یہ بھی دیکھیں
💬 تبصرے (0)
تبصرہ کرنے کے لیے لاگ ان کریں

ابھی کوئی تبصرہ نہیں — پہلے تبصرہ کریں!

ادبی AI معاون
● آن لائن