غزل
مقابلہ تو کرو وقت کے خداؤں کا
منتظم عاصیؔ
پیر، 20 اپریل 2026
👁 32
❤️ 0
ملے گا کیسے کہاں کیا صلہ وفاؤں کا
سلوک دیکھیں گے مقتل میں ہم نواؤں کا
رجیم دیکھنا تسلیم ہار کر لے گا
”مقابلہ تو کرو وقت کے خداؤں کا“
کرے گا خلق کی بے لوث تو اگر خدمت
چلے گا ساتھ ترے قافلہ دعاؤں کا
سوائے عشق و وفا نام کی بلاؤں کے
ہوا ہے ناس دعاؤں سے ہر بلاؤں کا
قصور وار ہیں آزاد بے گناہ ہیں قید
ہمارے ملک میں چلتا ہے راج اناؤں کا
دکھا کے خواب ترقی کا یوں سیاست داں
بنا گئے کسی صحرا سا حال گاؤں کا
کسی نے زلف کو دیکھا کسی نے چاک لباس
کسی نے دیکھا نہیں چھالا میرے پاؤں کا
✍️ منتظم عاصیؔ — مختصر تعارف
📍 مالیگاؤں، مہاراشٹر، ہندوستان
## شخصیت، ادبی سفر اور شعری خدمات
منتظم عاصی کا شمار ان اہلِ قلم میں ہوتا ہے جنہوں نے شعر و ادب کی دنیا میں کسی باقاعدہ ادبی ادارے یا رسمی تربیتی سلسلے کے سہارے کے بجائے اپنے شوق، مطالعے، مسلسل مشق، اساتذہ کی رہنمائی اور غیر معمولی جنونِ سخن کے ذریعے اپنا راستہ بنایا۔ ان کا ادبی سفر محض شاعری تک محدود نہیں بلکہ یہ ایک ایسے شخص کی داستان ہے جس نے زندگی کے مختلف نشیب و فراز سے گزرتے ہوئے اپنے اندر …
غزل کیا ہے؟
غزل اردو شاعری کی سب سے مقبول صنف ہے۔ اس میں عام طور پر محبت، جدائی، فلسفہ اور زندگی کے موضوعات پر اشعار ہوتے ہیں۔ ہر شعر اپنی جگہ مکمل ہوتا ہے۔
منتظم عاصیؔ کی مزید
سجدۂ دوام** معروف شاعر **منتظم عاصیؔ** کا ایک منفرد نعتیہ و منقبتی شعری مجموعہ ہے جس میں عشقِ الٰہی...
خود سے خود کو ہے بنایا، اے سارے جہاں کے والی، اللہ ھو خود کو تونے ہے چھپایا، اے پردہ کئے خود عالی، ا...
کبھی کبھی ایسا لگتا ہے جیسے دنیا انسانوں سے خالی ہے اور میں اکیلا تنہائی کی تلاش میں بھٹک رہا ہوں کو...
"حرفِ عظیم میم" منتظم عاصیؔ کی نعتیہ و منقبتی شاعری کا مجموعہ ہے، جس میں حضور نبی کریم ﷺ ا...




ابھی کوئی تبصرہ نہیں — پہلے تبصرہ کریں!