اشتہار
اشتہار
اشتہار
This site honours Mr. Akbar Shaikh
Akbar Shaikh
was created in his honour
📖 About him
نظم

خفتگانِ خاک سے استفسار | علامہ اقبال | بانگ درا

محمد اقبال پیر، 8 جون 2026
👁 37 ❤️ 0
مہر روشن چھپ گيا ، اٹھي نقاب روئے شام
شانہ ہستي پہ ہے بکھرا ہوا گيسوئے شام
يہ سيہ پوشي کي تياري کس کے غم ميں ہے
محفل قدرت مگر خورشيد کے ماتم ميں ہے
کر رہا ہے آسماں جادو لب گفتار پر
ساحر شب کي نظر ہے ديدہ بيدار پر
غوطہ زن درياے خاموشي ميں ہے موج ہوا
ہاں ، مگر اک دور سے آتي ہے آواز درا
دل کہ ہے بے تابي الفت ميں دنيا سے نفور
کھنچ لايا ہے مجھے ہنگامہ عالم سے دور
منظر حرماں نصيبي کا تماشائي ہوں ميں
ہم نشين خفتگان کنج تنہائي ہوں ميں
تھم ذرا بے تابي دل! بيٹھ جانے دے مجھے
اور اس بستي پہ چار آ نسو گرانے دے مجھے
اے مے غفلت کے سر مستو ، کہاں رہتے ہو تم
کچھ کہو اس ديس کي آ خر ، جہاں رہتے ہو تم
وہ بھي حيرت خانہ امروز و فردا ہے کوئي؟
اور پيکار عناصر کا تماشا ہے کوئي؟
آدمي واں بھي حصار غم ميں ہے محصور کيا؟
اس ولا يت ميں بھي ہے انساں کا دل مجبور کيا؟
واں بھي جل مرتا ہے سوز شمع پر پروانہ کيا؟
اس چمن ميں بھي گل و بلبل کا ہے افسانہ کيا؟
ياں تو اک مصرع ميں پہلو سے نکل جاتا ہے دل
شعر کي گر مي سے کيا واں بھي پگل جاتاہے دل؟
رشتہ و پيوند ياں کے جان کا آزار ہيں
اس گلستاں ميں بھي کيا ايسے نکيلے خار ہيں؟
اس جہاں ميں اک معيشت اور سو افتاد ہے
روح کيا اس ديس ميں اس فکر سے آزاد ہے؟
کيا وہاں بجلي بھي ہے ، دہقاں بھي ہے ، خرمن بھي ہے؟
قافلے والے بھي ہيں ، انديشہ رہزن بھي ہے؟
تنکے چنتے ہيں و ہاں بھي آ شياں کے واسطے؟
خشت و گل کي فکر ہوتي ہے مکاں کے واسطے؟
واں بھي انساں اپني اصليت سے بيگانے ہيں کيا؟
امتياز ملت و آئيں کے ديوانے ہيں کيا؟
واں بھي کيا فرياد بلبل پر چمن روتا نہيں؟
اس جہاں کي طرح واں بھي درد دل ہوتا نہيں؟
باغ ہے فردوس يا اک منزل آرام ہے؟
يا رخ بے پردہ حسن ازل کا نام ہے؟
کيا جہنم معصيت سوزي کي اک ترکيب ہے؟
آگ کے شعلوں ميں پنہاں مقصد تاويب ہے؟
کيا عوض رفتار کے اس ديس ميں پرواز ہے؟
موت کہتے ہيں جسے اہل زميں ، کيا راز ہے ؟
اضطراب دل کا ساماں ياں کي ہست و بود ہے
علم انساں اس ولايت ميں بھي کيا محدود ہے؟
ديد سے تسکين پاتا ہے دل مہجور بھي؟
'لن تراني' کہہ رہے ہيں يا وہاں کے طور بھي؟
جستجو ميں ہے وہاں بھي روح کو آرام کيا؟
واں بھي انساں ہے قتيل ذوق استفہام کيا؟
آہ! وہ کشور بھي تاريکي سے کيا معمور ہے؟
يا محبت کي تجلي سے سراپا نور ہے؟
تم بتا دو راز جو اس گنبد گرداں ميں ہے
موت اک چبھتا ہوا کانٹا دل انساں ميں ہے
📖 Summary

نظم انسان کو موت، حیات اور کائنات کے حقائق پر غور کرنے کی دعوت دیتی ہے۔

← Previous Next →

✍️ محمد اقبال — Short Introduction

محمد اقبال
📍 سیالکوٹ (موجودہ پاکستان)

علامہ محمد اقبالؔ اردو اور فارسی ادب کے عظیم شاعر، مفکر، فلسفی اور برصغیر کے ممتاز دانشور تھے۔ آپ 9 نومبر 1877ء کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم سیالکوٹ میں حاصل کی، بعد ازاں گورنمنٹ کالج لاہور سے اعلیٰ تعلیم حاصل کی جہاں آپ کو معروف مستشرق اور استاد سر تھامس آرنلڈ کی سرپرستی میسر آئی۔ مزید تعلیم کے لیے یورپ گئے، کیمبرج یونیورسٹی سے فلسفے کی تعلیم حاصل کی، میونخ یونیورسٹی سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری …

Read more ←
نظم What is it?

نظم میں ایک مخصوص موضوع پر مسلسل خیالات بیان کیے جاتے ہیں۔ جدید اردو شاعری میں نظم کو خاص اہمیت حاصل ہے۔

More by محمد اقبال
کبھی جو آوارۂ جنوں تھے وہ بستیوں میں پھر آ بسیں گے برہنہ پائی وہی رہے گی مگر نیا خار زار ہوگا سنا دی...
حصہ اول: ابتدائی نظمیں ہمالہ ایک آرزو پرندے کی فریاد ترانۂ ہندی نیا شوالہ تصویرِ درد نانک وطنیت صدا...
ضربِ کلیم شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبالؔ کا شہرۂ آفاق شعری مجموعہ ہے جسے اقبالؔ نے "اعلانِ جنگ بر...
بالِ جبریل علامہ محمد اقبالؒ کا ایک اہم شعری مجموعہ ہے جو 1935ء میں شائع ہوا۔ یہ کتاب اقبال کے فکری ...
🔗 یہ بھی دیکھیں
💬 Comments (0)
To comment, please log in

No comments yet — be the first!

Literary AI Assistant
● Online