اشتہار
اشتہار
یہ سائٹ جناب اکبر شیخ صاحب
اکبر شیخ
کے اعزاز میں تخلیق کی گئی ہے
📖 ان کے بارے میں
نعت
نادر بھوپالی جمعہ، 5 جون 2026
👁 27 ❤️ 1
قدسیوں کی آمد ہے ہر پہر مدینے میں
سرورِ دو عالم ﷺ ہیں جلوہ گر مدینے میں
شش جہت منور ہیں نورِ حق کے جلوؤں سے
جگمگاتے رہتے ہیں بام و در مدینے میں
زائرینِ طیبہ سے آج ہم یہ پوچھیں گے
شام کیسی ہوتی ہے اور سحر مدینے میں
آسماں زمیں والے سارے محو حیرت ہیں
بادشاہ بیٹھے ہیں خاک پر مدینے میں
ان کا روضہءِ اقدس روز دیکھنے جاتا
کاش میرا بھی ہوتا کوئی گھر مدینے میں
لے لیا تھا گودی میں رحمت الٰہی نے
آہ میری جب نکلی پُر اثر مدینے میں
لفظ اور لہجے کا کام کچھ نہیں نادرؔ__!!!
حالِ دل سناتی ہے چشمِ تر مدینے میں
📖 خلاصہ

یہ نعتِ رسولِ مقبول ﷺ شاعر نادر بھوپالی کی مدینہ منورہ سے قلبی وابستگی، عشقِ رسول ﷺ اور حاضریِ روضۂ اقدس کی آرزو کا حسین اظہار ہے۔ شاعر مدینے کی نورانی فضاؤں، روحانی برکتوں اور زائرین کے جذبات کو نہای…

← پچھلا اگلا →

✍️ نادر بھوپالی — مختصر تعارف

نادر بھوپالی
📍 بھوپال،مدھیہ پردیش،ہندوستان

**عبد القادر رحیمیؔ (نادر بھوپالی)**

عبد القادر رحیمیؔ، جو ادبی دنیا میں **"نادر بھوپالی"** کے تخلص سے پہچانے جاتے ہیں، 16 جولائی 2001ء کو بھوپال میں پیدا ہوئے۔ آپ نے 2017ء میں باقاعدہ طور پر شاعری کا آغاز کیا اور مختصر مدت میں اپنی تخلیقی صلاحیتوں، فکری پختگی اور ادبی ذوق کے باعث اہلِ ادب میں نمایاں مقام حاصل کیا۔

آپ بنیادی طور پر **نعت اور غزل** کے شاعر ہیں۔ آپ کی شاعری میں عشقِ رسول ﷺ کی …

مزید پڑھیں ←
نعت کیا ہے؟

نعت حضور نبی کریم ﷺ کی مدح و ثنا میں لکھی جانے والی شاعری ہے جو اردو ادب کی ایک بیش قیمت روایت ہے۔

نادر بھوپالی کی مزید
قدسیوں کی آمد ہے ہر پہر مدینے میں سرورِ دو عالم ﷺ ہیں جلوہ گر مدینے میں شش جہت منور ہیں نورِ حق ...
چلو دریا میں اس کو ڈال آئیں بڑی مشکل سے اک نیکی ہوئی ہے رات بھر جاگ کے اشکوں کی مسیحائی سے ہ...
🔗 یہ بھی دیکھیں
💬 تبصرے (0)
تبصرہ کرنے کے لیے لاگ ان کریں

ابھی کوئی تبصرہ نہیں — پہلے تبصرہ کریں!

ادبی AI معاون
● آن لائن