اشتہار
اشتہار
اشتہار
This site honours Mr. Akbar Shaikh
Akbar Shaikh
was created in his honour
📖 About him
حب الوطنی

اس کی عظمت پہ کوئی داغ نہ لگنے دیں گے| ہندوستان |بھارت

ع
عبداللہ راشد ذبیحؔ جمعہ، 5 جون 2026
👁 52 ❤️ 0
اس کی عظمت پہ کوئی داغ نہ لگنے دیں گے
جان دینگے نہ کبھی ہند کو مٹنے دیں گے
ہند کی مٹی کی الفت بسی ہے اس دل میں
دل سے ہم ملک کی الفت کو نہ گھٹنے دیں گے
جان سے پیارا ہے تو ملک ہمارا ہے تو
داغ تیرے کبھی دامن پہ نہ لگنے دیں گے
یاد رکھنا کہ سبھی کا ہے یہ پیارا بھارت
ہم کبھی عزم کو کمزور نہ ہونے دیں گے
خان اشفاق بھگت نہرو و حیدر ٹیپو
یاد کم ان کی کبھی دل سے نہ ہونے دیں گے
دھرتی کو خون سے سینچا ہے شہیدوں نے جب
ہم ذبیحؔ شان ترنگے کی نہ کھو نے دیں گے
📖 Summary

یہ نظم شاعر عبداللہ راشد ذبیحؔ کے وطن سے گہرے عشق اور قومی جذبے کی ترجمان ہے۔ شاعر نے بھارت کی عظمت، اس کی مٹی سے محبت، قومی اتحاد اور شہداء کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ نظم میں اس عزم کا اظہار کیا گیا ہے کہ ملک کی عزت، وقار اور قومی پرچم کی شان کو ہر حال میں برقرار رکھا جائے گا۔ یہ کلام حب الوطنی، بھائی چارے اور قومی ذمہ داری کے احساس کو بیدار کرتا ہے۔

← Previous Next →
More by عبداللہ راشد ذبیحؔ
ہم نے ہنس کر اسے گزارا ہے تیرا غم بھی تو اک سہارا ہے کوئی شکوہ نہیں زمانے سے جو ملا ہے وہی گوارا ہے ...
کامرانی ان کو ملتی ہے جہاں میں جو جلائیں شوق کی شمعیں رواں میں دل خیالِ یار سے مہکے ہمیشہ جیسے خوشبو...
سینوں میں قرآن ہونا چاہیے ”آدمی انسان ہونا چاہیے“ غیر سے بھی جب ملے ہنس کے ملے ایسا ہر انسان ہونا چا...
بہت یاد آتا ہے گزرا زمانہ تھا وہ ہر لمہ خوشیوں کا اک خزانہ وہ بارش میں کاغذ کی کشتی بنانا بڑے فخر سے...
🔗 یہ بھی دیکھیں
💬 Comments (0)
To comment, please log in

No comments yet — be the first!

Literary AI Assistant
● Online