اشتہار
اشتہار
یہ سائٹ جناب اکبر شیخ صاحب
اکبر شیخ
کے اعزاز میں تخلیق کی گئی ہے
📖 ان کے بارے میں
نعت
عبدالدیان اسدؔ جمعہ، 5 جون 2026
👁 14 ❤️ 3
محبوبِ کبریا نے مقدر جگا دیا
یثرب کو پاؤں رکھتے ہی طیبہ بنادیا
اسریٰ کی رات عرشِ معلٰی بلا کے خود
الله نے حبیب کو جلوہ دکھا دیا
جس کنکری کو مٹھی میں لایا تھا بوجہل
اس کنکری کو آپ نے کلمہ پڑھا دیا
مرقد پہ جا کے آمنہ بی بی کی آپ نے
تعظیم کیسے ہوتی ہے ماں کی بتا دیا
کر کے معاف آپ نے دشمن کو یا نبی
خلقت کو زندگی کا قرینہ سکھا دیا
وہ جن کی دشمنی سے پریشان تھا جہاں
الفت نے آپ کی انہیں پل میں ملا دیا
جس جا اسد نے ذکر سنا آپ کا وہیں
آنکھوں کا دید کے لئے پہرہ لگا دیا
📖 خلاصہ

یہ نعتیہ غزل شاعر عبدالدیان اسد کی عقیدت و محبتِ رسول ﷺ کا خوبصورت اظہار ہے۔ شاعر نے حضور اکرم ﷺ کی عظمت، معراج کی رفعت، معجزات، والدۂ محترمہ حضرت آمنہؓ سے محبت، دشمنوں کے ساتھ حسنِ سلوک اور آپ ﷺ کی …

← پچھلا اگلا →
عبدالدیان اسدؔ کی مزید
اس جگہ پر جنوں مہمان ہوا کرتے ہیں جس جگہ شاہ بھی دربان ہوا کرتے ہیں زخم کو نوچ کے خوں اپنا بہات...
کہیں پہ صدیوں پرانی آتش غضب سے اپنے بجھا رہا ہے چراغ ٹوٹا ہوا کہیں پر ہوا کی زد میں جلا رہا ہے ...
”معراج بی“ کی یاد سے کتنی نمی ہے آج بیٹوں کی آنکھ نم ہے تو بیٹی دکھی ہے آج احباب رشتے دار ہیں ہ...
یاس و حسرت سے ادھر آنکھ تکی جائے گی جس طرف جانِ غزل تیری گلی جائے گی دے کے آواز زمانے کو جو خام...
🔗 یہ بھی دیکھیں
💬 تبصرے (0)
تبصرہ کرنے کے لیے لاگ ان کریں

ابھی کوئی تبصرہ نہیں — پہلے تبصرہ کریں!

ادبی AI معاون
● آن لائن