اشتہار
اشتہار
اشتہار
This site honours Mr. Akbar Shaikh
Akbar Shaikh
was created in his honour
📖 About him
نعت

محبوبِ کبریا نے مقدر جگا دیا

عبدالدیان اسدؔ جمعہ، 5 جون 2026
👁 44 ❤️ 3
محبوبِ کبریا نے مقدر جگا دیا
یثرب کو پاؤں رکھتے ہی طیبہ بنادیا
اسریٰ کی رات عرشِ معلٰی بلا کے خود
الله نے حبیب کو جلوہ دکھا دیا
جس کنکری کو مٹھی میں لایا تھا بوجہل
اس کنکری کو آپ نے کلمہ پڑھا دیا
مرقد پہ جا کے آمنہ بی بی کی آپ نے
تعظیم کیسے ہوتی ہے ماں کی بتا دیا
کر کے معاف آپ نے دشمن کو یا نبی
خلقت کو زندگی کا قرینہ سکھا دیا
وہ جن کی دشمنی سے پریشان تھا جہاں
الفت نے آپ کی انہیں پل میں ملا دیا
جس جا اسد نے ذکر سنا آپ کا وہیں
آنکھوں کا دید کے لئے پہرہ لگا دیا
📖 Summary

یہ نعتیہ غزل شاعر عبدالدیان اسد کی عقیدت و محبتِ رسول ﷺ کا خوبصورت اظہار ہے۔ شاعر نے حضور اکرم ﷺ کی عظمت، معراج کی رفعت، معجزات، والدۂ محترمہ حضرت آمنہؓ سے محبت، دشمنوں کے ساتھ حسنِ سلوک اور آپ ﷺ کی عالمگیر رحمت کو نہایت مؤثر انداز میں پیش کیا ہے۔ کلام کا ہر شعر عشقِ رسول ﷺ اور آپ کی سیرتِ طیبہ کے کسی نہ کسی روشن پہلو کو اجاگر کرتا ہے۔

← Previous Next →
More by عبدالدیان اسدؔ
اس جگہ پر جنوں مہمان ہوا کرتے ہیں جس جگہ شاہ بھی دربان ہوا کرتے ہیں زخم کو نوچ کے خوں اپنا بہاتے رہن...
کہیں پہ صدیوں پرانی آتش غضب سے اپنے بجھا رہا ہے چراغ ٹوٹا ہوا کہیں پر ہوا کی زد میں جلا رہا ہے تمام ...
”معراج بی“ کی یاد سے کتنی نمی ہے آج بیٹوں کی آنکھ نم ہے تو بیٹی دکھی ہے آج احباب رشتے دار ہیں ہمسائے...
یاس و حسرت سے ادھر آنکھ تکی جائے گی جس طرف جانِ غزل تیری گلی جائے گی دے کے آواز زمانے کو جو خاموش ہو...
🔗 یہ بھی دیکھیں
💬 Comments (0)
To comment, please log in

No comments yet — be the first!

Literary AI Assistant
● Online