اشتہار
اشتہار
اشتہار
This site honours Mr. Akbar Shaikh
Akbar Shaikh
was created in his honour
📖 About him
غزل

جب بھی دیکھے گا مجھے اپنا ہوا دیکھے گا

ہاشم اسدؔ بدھ، 3 جون 2026
👁 39 ❤️ 0
جب بھی دیکھے گا مجھے اپنا ہوا دیکھے گا
میرے محبوب! سدا مجھ میں وفا دیکھے گا
ہم سفر تجھ سا میسر ہو زمانے میں جسے
وہ بھلا اور کسی شخص کو کیا دیکھے گا
تجھ کو یہ حق ہے مجھے روکے گا حق سے اپنے
مجھ سے ہوتی ہوئی جب کوئی خطا دیکھے گا
تجھ سے شکوہ نہ شکایت نہ گلا ہوگا کوئی
اپنے حق میں تو میرے لب پہ دعا دیکھے گا
تو سلامت رہے خوش حال رہے ساری عمر
تیرا بیمار نہ کچھ اس کے سوا دیکھے گا
📖 Summary

یہ خوبصورت اردو غزل وفا، محبت، ایثار اور دعا کے جذبات سے بھرپور ہے۔ شاعر اپنے محبوب سے بے لوث محبت کا اظہار کرتے ہوئے اسے ہمیشہ وفادار، خیر خواہ اور دعا گو صورت میں پیش کرتا ہے۔ ہر شعر میں عشق کی پاکیزگی اور تعلق کی گہرائی نمایاں ہے۔
یہ غزل خالص رومانوی اور جذباتی رنگ میں ڈوبی ہوئی ہے جس میں شاعر اپنے محبوب سے بے حد محبت، وفا اور خلوص کا اظہار کرتا ہے۔ وہ محبوب کے سامنے خود کو ہمیشہ وفادار ثابت کرتا ہے اور اس بات کا یقین دلاتا ہے کہ اس کے دل میں کوئی شکوہ یا شکایت نہیں بلکہ صرف دعا اور خیر خواہ

← Previous Next →

✍️ ہاشم اسدؔ — Short Introduction

ہاشم اسدؔ
📍 لکھیم پور،اتر پردیس،ہندوستان

محمد ہاشم ادریسی، جن کا ادبی و قلمی نام ہاشم اسدؔ لبیدپوری ہے، اردو شعر و ادب کے اُن باصلاحیت تخلیق کاروں میں شمار ہوتے ہیں جو اپنی فکری سنجیدگی، ادبی ذوق اور تخلیقی شعور کے ذریعے اردو زبان و ادب کی خدمت میں مصروف ہیں۔ آپ کی ولادت 30 جون 1992ء کو گرام لبیدپور، ضلع لکھیم پور کھیری، ریاست اترپردیش (ہندوستان) میں ہوئی۔
ابتدائی زندگی سے ہی مطالعہ، علم دوستی اور ادبی ذوق آپ کی شخصیت کا نمایاں وصف رہا۔ …

Read more ←
غزل What is it?

غزل اردو شاعری کی سب سے مقبول صنف ہے۔ اس میں عام طور پر محبت، جدائی، فلسفہ اور زندگی کے موضوعات پر اشعار ہوتے ہیں۔ ہر شعر اپنی جگہ مکمل ہوتا ہے۔

More by ہاشم اسدؔ
ترے خیال سے بہتر کوئی خیال نہیں ترے وصال سے بہتر کوئی وصال نہیں بہت حسین تھے یوسف یہ ہے بجا لیکن ترے...
ہر طرف ظلم و تباہی کے سمندر دیکھے پھول سے دل کی جگہ سینوں میں پتھر دیکھے اور پھر یوں بھی ہوا نفرتیں ...
اُس کی ہر حال میں ہم سب پہ عطا آتی ہے فعل اچھا ہو تو پھر اُس کی رضا آتی ہے اُس کی مرضی کے بنا کچھ بھ...
جب بھی دیکھے گا مجھے اپنا ہوا دیکھے گا میرے محبوب! سدا مجھ میں وفا دیکھے گا ہم سفر تجھ سا میسر ہو زم...
🔗 یہ بھی دیکھیں
💬 Comments (0)
To comment, please log in

No comments yet — be the first!

Literary AI Assistant
● Online