اشتہار
اشتہار
یہ سائٹ جناب اکبر شیخ صاحب
اکبر شیخ
کے اعزاز میں تخلیق کی گئی ہے
📖 ان کے بارے میں
حمد
ہاشم اسدؔ بدھ، 3 جون 2026
👁 16 ❤️ 1
اُس کی ہر حال میں ہم سب پہ عطا آتی ہے
فعل اچھا ہو تو پھر اُس کی رضا آتی ہے
اُس کی مرضی کے بنا کچھ بھی نہیں ہے ممکن
جب وہ کہتا ہے تو پتوں میں ہوا آتی ہے
جب بھی لڑتے ہیں کبھی اُس کی رضا کی خاطر
قیصر و کسری کے دامن میں فنا آتی ہے
وعدہ کر کے بھی نبھایا نہ گیا ہے ہم سے
کون کہتا ہے ہمیں یار وفا آتی ہے
اُس کا کھاتے ہیں مگر غیر کا گاتے ہیں ہم
ہم سے لوگوں کو کہاں شرم و حیا آتی ہے
ہم ہی کرتے ہیں اسے خود سے پرایا ورنہ
آُس کی جانب سے تو الفت کی صدا آتی ہے
ہم نے سمجھا ہی نہیں عشق کا مطلب ہاشم ؔ
ہم کو مشکل میں فقط یادِ خدا آتی ہے
📖 خلاصہ

یہ نظم اللہ تعالیٰ کی قدرت، رحمت اور انسان کی غفلت کے احساسات پر مبنی ہے۔ شاعر اس حقیقت کو بیان کرتا ہے کہ ہر نعمت اور ہر حال میں عطا صرف اللہ کی طرف سے ہے، اور انسان کی کامیابی یا ناکامی اسی کی مشیت …

← پچھلا اگلا →

✍️ ہاشم اسدؔ — مختصر تعارف

ہاشم اسدؔ
📍 لکھیم پور،اتر پردیس،ہندوستان

محمد ہاشم ادریسی، جن کا ادبی و قلمی نام ہاشم اسدؔ لبیدپوری ہے، اردو شعر و ادب کے اُن باصلاحیت تخلیق کاروں میں شمار ہوتے ہیں جو اپنی فکری سنجیدگی، ادبی ذوق اور تخلیقی شعور کے ذریعے اردو زبان و ادب کی خدمت میں مصروف ہیں۔ آپ کی ولادت 30 جون 1992ء کو گرام لبیدپور، ضلع لکھیم پور کھیری، ریاست اترپردیش (ہندوستان) میں ہوئی۔
ابتدائی زندگی سے ہی مطالعہ، علم دوستی اور ادبی ذوق آپ کی شخصیت کا نمایاں وصف رہا۔ …

مزید پڑھیں ←
حمد کیا ہے؟

حمد اللہ تعالیٰ کی تعریف و توصیف میں لکھی جانے والی شاعری ہے۔ اردو ادب میں حمد کا ایک معزز مقام ہے۔

ہاشم اسدؔ کی مزید
ترے خیال سے بہتر کوئی خیال نہیں ترے وصال سے بہتر کوئی وصال نہیں بہت حسین تھے یوسف یہ ہے بجا لیکن...
ہر طرف ظلم و تباہی کے سمندر دیکھے پھول سے دل کی جگہ سینوں میں پتھر دیکھے اور پھر یوں بھی ہوا ن...
اُس کی ہر حال میں ہم سب پہ عطا آتی ہے فعل اچھا ہو تو پھر اُس کی رضا آتی ہے اُس کی مرضی کے بنا ک...
جب بھی دیکھے گا مجھے اپنا ہوا دیکھے گا میرے محبوب! سدا مجھ میں وفا دیکھے گا ہم سفر تجھ سا میسر...
🔗 یہ بھی دیکھیں
💬 تبصرے (0)
تبصرہ کرنے کے لیے لاگ ان کریں

ابھی کوئی تبصرہ نہیں — پہلے تبصرہ کریں!

ادبی AI معاون
● آن لائن