اشتہار
اشتہار
اشتہار
This site honours Mr. Akbar Shaikh
Akbar Shaikh
was created in his honour
📖 About him
حمد

اُس کی ہر حال میں ہم سب پہ عطا آتی ہے

ہاشم اسدؔ بدھ، 3 جون 2026
👁 49 ❤️ 2
اُس کی ہر حال میں ہم سب پہ عطا آتی ہے
فعل اچھا ہو تو پھر اُس کی رضا آتی ہے
اُس کی مرضی کے بنا کچھ بھی نہیں ہے ممکن
جب وہ کہتا ہے تو پتوں میں ہوا آتی ہے
جب بھی لڑتے ہیں کبھی اُس کی رضا کی خاطر
قیصر و کسری کے دامن میں فنا آتی ہے
وعدہ کر کے بھی نبھایا نہ گیا ہے ہم سے
کون کہتا ہے ہمیں یار وفا آتی ہے
اُس کا کھاتے ہیں مگر غیر کا گاتے ہیں ہم
ہم سے لوگوں کو کہاں شرم و حیا آتی ہے
ہم ہی کرتے ہیں اسے خود سے پرایا ورنہ
آُس کی جانب سے تو الفت کی صدا آتی ہے
ہم نے سمجھا ہی نہیں عشق کا مطلب ہاشم ؔ
ہم کو مشکل میں فقط یادِ خدا آتی ہے
📖 Summary

یہ نظم اللہ تعالیٰ کی قدرت، رحمت اور انسان کی غفلت کے احساسات پر مبنی ہے۔ شاعر اس حقیقت کو بیان کرتا ہے کہ ہر نعمت اور ہر حال میں عطا صرف اللہ کی طرف سے ہے، اور انسان کی کامیابی یا ناکامی اسی کی مشیت سے وابستہ ہے۔ ساتھ ہی شاعر انسانی کمزوری، وعدہ خلافی اور ناشکری پر خود احتسابی بھی کرتا ہے۔ نظم کا اختتام اس فکر پر ہوتا ہے کہ انسان مشکل وقت میں ہی خدا کو یاد کرتا ہے جبکہ اصل عشق اور سمجھ بوجھ زندگی بھر قائم رہنی چاہیے۔
ہاشم اسدؔ لبیدپوری کی یہ نظم اللہ کی قدرت، اس کی عطا، انسانی کمزوری، ناشکری ا

← Previous Next →

✍️ ہاشم اسدؔ — Short Introduction

ہاشم اسدؔ
📍 لکھیم پور،اتر پردیس،ہندوستان

محمد ہاشم ادریسی، جن کا ادبی و قلمی نام ہاشم اسدؔ لبیدپوری ہے، اردو شعر و ادب کے اُن باصلاحیت تخلیق کاروں میں شمار ہوتے ہیں جو اپنی فکری سنجیدگی، ادبی ذوق اور تخلیقی شعور کے ذریعے اردو زبان و ادب کی خدمت میں مصروف ہیں۔ آپ کی ولادت 30 جون 1992ء کو گرام لبیدپور، ضلع لکھیم پور کھیری، ریاست اترپردیش (ہندوستان) میں ہوئی۔
ابتدائی زندگی سے ہی مطالعہ، علم دوستی اور ادبی ذوق آپ کی شخصیت کا نمایاں وصف رہا۔ …

Read more ←
حمد What is it?

حمد اللہ تعالیٰ کی تعریف و توصیف میں لکھی جانے والی شاعری ہے۔ اردو ادب میں حمد کا ایک معزز مقام ہے۔

More by ہاشم اسدؔ
ترے خیال سے بہتر کوئی خیال نہیں ترے وصال سے بہتر کوئی وصال نہیں بہت حسین تھے یوسف یہ ہے بجا لیکن ترے...
ہر طرف ظلم و تباہی کے سمندر دیکھے پھول سے دل کی جگہ سینوں میں پتھر دیکھے اور پھر یوں بھی ہوا نفرتیں ...
اُس کی ہر حال میں ہم سب پہ عطا آتی ہے فعل اچھا ہو تو پھر اُس کی رضا آتی ہے اُس کی مرضی کے بنا کچھ بھ...
جب بھی دیکھے گا مجھے اپنا ہوا دیکھے گا میرے محبوب! سدا مجھ میں وفا دیکھے گا ہم سفر تجھ سا میسر ہو زم...
🔗 یہ بھی دیکھیں
💬 Comments (0)
To comment, please log in

No comments yet — be the first!

Literary AI Assistant
● Online