اشتہار
اشتہار
یہ سائٹ جناب اکبر شیخ صاحب
اکبر شیخ
کے اعزاز میں تخلیق کی گئی ہے
📖 ان کے بارے میں
غزل
ثمامہ اقبال بدھ، 3 جون 2026
👁 12 ❤️ 0
وہ مخالف ہو مری بات کا ایسا بھی نہیں
میری آواز میں آواز مِلاتا بھی نہیں
پھول چُنتا ہوں ترے نقشِ قدم کے جاناں
تونے پیچھے کی طرف مُڑ کے یہ دیکھا بھی نہیں
وعدہ شِکنی مرے مسلک میں نہیں ہے یارو!
ایسے لوگوں سے مرا دور کا رشتہ بھی نہیں
رَوند کر مجھکو گزر جاتے ہیں دنیا والے
میرا دُکھ درد کوئی پوچھنے والا بھی نہیں
بیچ دریا میں ہے کشتئ محبت اپنی
کوئی ساحل بھی نہیں کوئی کنارا بھی نہیں
اپنے محبوب سے ملنے کی تمنا ہے مگر
آنے جانے کا مرے پاس کرایا بھی نہیں
تنگ دستی تری زنجیر میں جکڑے ہیں قدم
دستِ شفقت بھی نہیں باپ کا سایا بھی نہیں
یا ملے فتحِ مبیں یا کہ شہادت ہم کو
بچ نکلنے کا کوئی دوسرا چارا بھی نہیں
کس سے پوچھو گے خبر مُلکِ عدم کی اقبالؔ
جانے والا تو کوئی لَوٹ کے آتا بھی نہیں
📖 خلاصہ

ثمامہ اقبالؔ مئوی کی یہ غزل زندگی کے دکھ، غربت، تنہائی اور عشق کی نامکمل خواہشات کو نہایت اثر انگیز انداز میں بیان کرتی ہے۔ ہر شعر احساس اور حقیقت کا عکاس ہے۔ یہ غزل زندگی کے کرب، محرومی، تنہائی اور …

← پچھلا اگلا →

✍️ ثمامہ اقبال — مختصر تعارف

ثمامہ اقبال
📍 مئو ناتھ بھنجن،اترپردیس،ہندوستان

ثمامہ اقبالؔ اردو ادب کے اُن نوخیز اور باصلاحیت شعرا میں سے ہیں جو اپنے جذبات، مشاہدات اور فکری احساسات کو شعری قالب میں ڈھالنے کا ہنر رکھتے ہیں۔ آپ کا قلمی نام اقبالؔ ہے، جس کے ذریعے آپ ادبی حلقوں میں اپنی شناخت قائم کر رہے ہیں۔
آپ کی ولادت 20 جون 2000ء کو مئو ناتھ بھنجن، اتر پردیش (U.P) میں ہوئی۔ ابتدائی تعلیم اور ادبی شعور کی نشوونما اسی علمی و تہذیبی ماحول میں ہوئی جس نے آپ کے اندر شعر و سخن …

مزید پڑھیں ←
غزل کیا ہے؟

غزل اردو شاعری کی سب سے مقبول صنف ہے۔ اس میں عام طور پر محبت، جدائی، فلسفہ اور زندگی کے موضوعات پر اشعار ہوتے ہیں۔ ہر شعر اپنی جگہ مکمل ہوتا ہے۔

ثمامہ اقبال کی مزید
مرا یہ جسم تو خالی گلاس ہے گویا کہ میرا دل تو حسینوں کے پاس ہے گویا مری شَبیہ نمایاں ہے میرے شعر...
قدم قدم پہ حوادث ہیں سر اُٹھائے ہوئے "زمانہ ہو گیا آنکھوں کو مُسکرائے ہوئے" ہماری آنکھ...
رنج مٹ جائے صنم، دور مرا غم ہو جائے اک نظر تیری مرے زخم کا مرہم ہو جائے سوکھ جائیں گے مری شوخ تم...
داستاں میری محبت کی مُکمّل کردو اپنا دیوانہ بنا کر مجھے پاگل کردو میرے بھی جسم سے خوشبوئے وفا اُ...
🔗 یہ بھی دیکھیں
💬 تبصرے (0)
تبصرہ کرنے کے لیے لاگ ان کریں

ابھی کوئی تبصرہ نہیں — پہلے تبصرہ کریں!

ادبی AI معاون
● آن لائن