اشتہار
اشتہار
یہ سائٹ جناب اکبر شیخ صاحب
اکبر شیخ
کے اعزاز میں تخلیق کی گئی ہے
📖 ان کے بارے میں
مضمون

انٹرنیٹ کے نقصانات

انٹرنیٹ کے نقصانات
ع
عبداللہ راشد ذبیحؔ پیر، 25 مئی 2026
👁 28 ❤️ 0

انٹرنیٹ موجودہ دور کی ایک بڑی سہولت ہے، مگر اس کے ساتھ کئی نقصانات بھی جڑے ہوئے ہیں۔ انٹرنیٹ کے بے جا استعمال نے انسان کی زندگی کو آسان بنانے کے ساتھ ساتھ کئی مسائل کو بھی جنم دیا ہے۔

سب سے بڑا نقصان وقت کا ضیاع ہے۔ لوگ گھنٹوں سوشل میڈیا، ویڈیوز اور غیر ضروری مواد میں مشغول رہتے ہیں جس سے تعلیمی اور عملی زندگی متاثر ہوتی ہے۔ خاص طور پر طلبہ کی توجہ پڑھائی سے ہٹ جاتی ہے ۔

انٹرنیٹ کا ایک اور بڑا نقصان ذہنی اور جسمانی صحت پر منفی اثر ہوتا ہے۔ مسلسل موبائل یا کمپیوٹر استعمال کرنے سے آنکھوں میں درد، سر درد، آنکھوں پر چشمہ لگنے اور نیند کی کمی جیسے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ سوشل میڈیا کے منفی رجحانات ذہنی دباؤ اور احساسِ کمتری کا سبب بنتے ہیں۔

اخلاقی بگاڑ بھی انٹرنیٹ کے نقصانات میں شامل ہے۔ انٹرنیٹ پر موجود غیر اخلاقی مواد نوجوان نسل کے کردار کو متاثر کرتا ہے اور اس کا غلط اور حد سے زیادہ استعمال نقصان دہ ثابت ہوتا ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ انٹرنیٹ کو کم از کم استعمال کیا جائے تاکہ اس کے فوائد حاصل ہوں اور نقصانات سے بچا جا سکے۔
(از قلم عبداللہ راشد ذبیحؔ)

📖 خلاصہ

یہ مضمون انٹرنیٹ کے بڑھتے ہوئے استعمال اور اس کے منفی اثرات پر روشنی ڈالتا ہے۔ مصنف کے مطابق اگرچہ انٹرنیٹ موجودہ دور کی ایک بڑی سہولت ہے، لیکن اس کا بے جا استعمال انسانی زندگی میں کئی مسائل پیدا کر ر…

مزید متعلقہ نثر
مرزا غالب — فکر و فن کا جامع جائزہ اور منتخب اشعار کی تشریح
### تعارف مرزا اسد اللہ خان غالب اردو ادب کے وہ درخشندہ ستارہ ہیں جن کی شاعری...
ڈاکٹر بشیر بدر: محبت، درد اور تہذیبِ غزل کا روشن باب | شخصیت، شاعری اور ادبی خدمات
## ڈاکٹر بشیر بدر: محبت، درد اور تہذیبِ غزل کا روشن باب ### ایک ایسا شاعر جس کے...
انتظار، بارش
بارش ہورہی تھی گھر میں بیٹھا بارش بند ہونے کا انتظار کر رہا تھا مجھے کہیں کام سے...
اسکول کا پہلا دن – گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد ایک نئی شروعات
## اسکول کا پہلا دن جون کا مہینہ شروع ہوتے ہی گرمیوں کی طویل چھٹیوں کا اختتام...
🔗 یہ بھی دیکھیں
💬 تبصرے (0)
تبصرہ کے لیے لاگ ان کریں

ابھی کوئی تبصرہ نہیں — پہلے تبصرہ کریں!

ادبی AI معاون
● آن لائن