اشتہار
اشتہار
یہ سائٹ جناب اکبر شیخ صاحب
اکبر شیخ
کے اعزاز میں تخلیق کی گئی ہے
📖 ان کے بارے میں
نوحہ
ہاشم حسین انور حسین اتوار، 24 مئی 2026
👁 65 ❤️ 1
مسلمِؑ دل فگار کوفہ میں
ہوگئے اشک بار کوفہ میں
خوں سے لتھ پتھ ملی زمانے کو
رحمتِ کردگار کوفہ میں
کہہ رہا تھا حسینؑ زندہ باد
اک غریب الدیار کوفہ میں
پھر رہے تھے یتیم مسلمؑ کے
ہونے دیں پر نثار کوفہ میں
لاش مسلمؑ کی دیکھ کر روئے
سارے نیزہ سوار کوفہ میں
سر تا پا سرخ ہے اخئ حسینؑ
ہے فضا سوگوار کوفہ میں
الحفیظ الاماں کی آئی صدا
جب چلی ذوالفقار کوفہ میں
سب عزادار جا کے اے ہاشمؔ
روتے ہیں زار زار کوفہ میں
📖 خلاصہ

یہ منقبت حضرت مسلم بن عقیل کی مظلومیت، قربانی اور واقعۂ کوفہ کے المناک حالات کو نہایت دردناک انداز میں بیان کرتی ہے۔ شاعر نے کوفہ کی فضا کو غم، بے وفائی اور ظلم کی علامت کے طور پر پیش کیا ہے۔ اس کلام…

← پچھلا اگلا →
ہاشم حسین انور حسین کی مزید
کل شب جنابِ میر جو آۓ تھے خواب میں ہم نے بھی اپنے شعر سناۓ تھے خواب میں آنکھیں کھلیں نہیں کہ وہ ...
جس نے نصیب اپنا سنوارا نہیں ہے دوست دنیا میں اس کا کوئی سہارا نہیں ہے دوست شکوہ کروں تو کس سے کر...
اُمّتِ محمد کا صلہ سکینہ کیسے بھول جائے کربلا سکینہ ظلم جبر ایسا ظالموں نے ڈھایا خوں بھرا ہوا ...
حصولِ آفریں جن کے سبھی القاب ہوتے ہیں وہ راہِ عشق کے راہی بڑے کم یاب ہوتے ہیں انہیں ہی ہر مسافر ...
🔗 یہ بھی دیکھیں
💬 تبصرے (0)
تبصرہ کرنے کے لیے لاگ ان کریں

ابھی کوئی تبصرہ نہیں — پہلے تبصرہ کریں!

ادبی AI معاون
● آن لائن