نظم
خضر احمد خان شررؔ
اتوار، 24 مئی 2026
👁 12
❤️ 0
آسمانوں کی سیر کرتا ہے
تیری آغوش میں ترا شاعر
کل جہانوں کی سیر کرتا ہے
من ہی من میں مہک رہی ہو گی
مجھ کو احساس ہے کہ اب تم بھی
راہ کھڑکی سے تک رہی ہوگی
روز کروٹ بدل رہا ہوگا
بوڑھے برگد کی نرم چھاؤں میں
چاند کا نور ڈھل رہا ہوگا
پھیر نہ رخ ادھر نظر کرکے
میں تری دسترس میں ہوں جب تک
چاہ لے مجھ کو خوب جی بھر کے
زندگی بے الم محال مجھے
پھر گرفتار کر اسیری میں
لذت ِ غم نہ نکال مجھے
اٹھتی سانسیں تھما کے دیکھ لیا
اس نے کھڑکی سے جھانک کر مجھ کو
سب سے نظریں بچا کے دیکھ لیا
📖 خلاصہ
یہ خوبصورت نظم خضر احمد خان شر کی ایک نہایت لطیف، رومانوی اور احساساتی کیفیت کی عکاس ہے، جس میں محبت، قربت اور تخیّل کی دنیا کو بڑے نازک انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ شاعر اپنے آپ کو محبوب کی آغوش میں مح…
#غزل
#اردو شاعری
#خضر احمد خان شر
#رومانوی شاعری
#محبت کی شاعری
#احساساتی غزل
#اردو ادب
#خوبصورت شاعری
#کلاسک اردو غزل
#جدید اردو شاعری
#محبت اور قربت
#چاندنی رات شاعری
#جذباتی کلام
#romantic Urdu poetry
#Khizr Ahmad Khan Sharr poetry
#love poetry Urdu
#emotional ghazal Urdu
✍️ خضر احمد خان شررؔ — مختصر تعارف
📍 پربھنی، مہاراشٹر، ہندوستان
خضر احمد خان شررؔ عصرِ حاضر کے اُن سنجیدہ اور باوقار شعراء میں شمار ہوتے ہیں جنہوں نے اردو ادب کی مختلف اصناف میں اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا کامیاب اظہار کیا ہے۔ آپ کا اصل نام خضر احمد خان جبکہ قلمی نام شررؔ ہے۔ آپ 9 فروری 1970ء کو پیدا ہوئے اور اعلیٰ تعلیم کے طور پر ایم۔اے اردو کی ڈگری حاصل کی۔
ادب سے شغف نے آپ کو شعر و سخن کی دنیا کی طرف متوجہ کیا اور سن 2000ء میں باقاعدہ طور پر طبع آزمائی کا آغاز …
نظم کیا ہے؟
نظم میں ایک مخصوص موضوع پر مسلسل خیالات بیان کیے جاتے ہیں۔ جدید اردو شاعری میں نظم کو خاص اہمیت حاصل ہے۔
خضر احمد خان شررؔ کی مزید
مر گئے ہم سبو سبو کر کے
اس سے ملنے کی آرزو کر کے
جا چکا ہے وہ گفتگو کر کے
چاک س...
ہنستے ہنستے رلا دیا مجھ کو
اس نے پاگل بنا دیا مجھ کو
منزل ِ شاد کا...
کتابوں سے جی ہم لگانے لگے ہیں
نئے لفظ کاغذ پہ آنے لگے ہیں
ندی کے کنارے بتانے ...
مبارک تمھیں زندگی کے اجالے
چلے , ہم نہیں لوٹ کر آنے والے
مرے لب سے چھینے ہیں جِس نے نوالے
حو...



ابھی کوئی تبصرہ نہیں — پہلے تبصرہ کریں!