غزل
اِکسیرِ عشق سودہ دلِ غمگسار کا
منتظم عاصیؔ
پیر، 20 اپریل 2026
👁 32
❤️ 0
اِکسیرِ عشق سودہ دلِ غمگسار کا
”شامِ خزاں ہی نام ہے صبحِ بہار کا“
وُفُورِ ذوق عادَتِ تاخیر لاشُعاع
تسلیم باللّسان فراموش پیار کا
حیرت فزائی، ششدر و حیران ہوگئے
دیکھا تماش بیں نے مذاق انتظار کا
بےآب چشم، چشم دریدہ مظاہرین
مشہور ہوگیا ہے تماشہ فِگار کا
دیدار کرنے دار و رسن چڑھ گئے جنوں
انجام شُد خلافِ توقع حصار کا
مرہونِ لطف، محسنِ نشتر کی شفقتیں
ماتم زدہ فراقِ کشیدہ فشار کا
بہتے ہوئے لہو سے صدا آ رہی ہے یہ
کوئی پتہ بتائے رہِ آشکار کا
✍️ منتظم عاصیؔ — مختصر تعارف
📍 مالیگاؤں، مہاراشٹر، ہندوستان
## شخصیت، ادبی سفر اور شعری خدمات
منتظم عاصی کا شمار ان اہلِ قلم میں ہوتا ہے جنہوں نے شعر و ادب کی دنیا میں کسی باقاعدہ ادبی ادارے یا رسمی تربیتی سلسلے کے سہارے کے بجائے اپنے شوق، مطالعے، مسلسل مشق، اساتذہ کی رہنمائی اور غیر معمولی جنونِ سخن کے ذریعے اپنا راستہ بنایا۔ ان کا ادبی سفر محض شاعری تک محدود نہیں بلکہ یہ ایک ایسے شخص کی داستان ہے جس نے زندگی کے مختلف نشیب و فراز سے گزرتے ہوئے اپنے اندر …
غزل کیا ہے؟
غزل اردو شاعری کی سب سے مقبول صنف ہے۔ اس میں عام طور پر محبت، جدائی، فلسفہ اور زندگی کے موضوعات پر اشعار ہوتے ہیں۔ ہر شعر اپنی جگہ مکمل ہوتا ہے۔
منتظم عاصیؔ کی مزید
سجدۂ دوام** معروف شاعر **منتظم عاصیؔ** کا ایک منفرد نعتیہ و منقبتی شعری مجموعہ ہے جس میں عشقِ الٰہی...
خود سے خود کو ہے بنایا، اے سارے جہاں کے والی، اللہ ھو خود کو تونے ہے چھپایا، اے پردہ کئے خود عالی، ا...
کبھی کبھی ایسا لگتا ہے جیسے دنیا انسانوں سے خالی ہے اور میں اکیلا تنہائی کی تلاش میں بھٹک رہا ہوں کو...
"حرفِ عظیم میم" منتظم عاصیؔ کی نعتیہ و منقبتی شاعری کا مجموعہ ہے، جس میں حضور نبی کریم ﷺ ا...




ابھی کوئی تبصرہ نہیں — پہلے تبصرہ کریں!