اشتہار
اشتہار
یہ سائٹ جناب اکبر شیخ صاحب
اکبر شیخ
کے اعزاز میں تخلیق کی گئی ہے
📖 ان کے بارے میں
غزل
انصاری عمران احمد عبداللہ جمعہ، 22 مئی 2026
👁 15 ❤️ 0
آپ کا فیصلہ یہی ہے کیا
آخری راستہ یہی ہے کیا
ہجر یادیں ملال تنہائی
کیا وفا کا صلہ یہی ہے کیا
میری میت میں چشم تر آۓ
وصل کا قافلہ یہی ہے کیا
جس کی خوشبو سے دل معطّر ہے
گیسوئے مشکِ وا یہی ہے کیا
سب کی آنکھوں میں ہے سوال یہی
نام ور دل جلا یہی ہے کیا
اس کا مطلب لغت میں عشق کے ہے
خوبصورت بلا یہی ہے کیا
بسترِ مرگ پر ہے آہ بکا
تیرے دل کی صدا یہی ہے کیا
لاش بے یار و بے کفن ہے پڑھی
کشتی کا ناخدا یہی ہے کیا
خاک مرقد پہ ڈالنے والے
درد دل کی دوا یہی ہے کیا
آئی ہے جو ترا بدن چھوکر
خلد جیسی ہوا یہی ہے کیا
خوں سے تر گل ترے شبستاں میں
خواہشوں سے کھلا یہی ہے کیا
تیر دل میں لگا ہے جو میرے
تیرا کھویا ہوا یہی ہے کیا
سر تا پا ہجر کی ہے زنجیریں
لب پہ جاری دعا یہی ہے کیا
آبلے پا کے پھوڑ کر چلنا
ہم جنوں کی سزا یہی ہے کیا
دل دھڑکتا رہے درونِ لحد
اجر دیدار کا یہی ہے کیا
وہ کناروں پہ بٹ گیا طالب
عشق کا فاصلہ یہی کیا
📖 خلاصہ

یہ غم، ہجر اور عشق کی شدت سے بھرپور غزل عمران طالب کی نہایت اثر انگیز اور فکری شاعری کا خوبصورت نمونہ ہے۔ شاعر نے اس غزل میں محبت کے درد، جدائی کی اذیت، تنہائی اور دل کی بے بسی کو انتہائی سوز و گداز ک…

← پچھلا اگلا →

✍️ انصاری عمران احمد عبداللہ — مختصر تعارف

انصاری عمران احمد عبداللہ
📍 مالیگاؤں، مہاراشٹر، ہندوستان

عمران طالبؔ (اصل نام: انصاری عمران احمد عبداللہ) 12 فروری 1998 کو مالیگاؤں میں پیدا ہوئے اور وہیں کے رہنے والے ہیں۔ آپ نے اپریل 2023 سے باقاعدہ شاعری کا آغاز کیا اور کم مدت میں اپنی پہچان بنانے میں کامیاب رہے۔ غزل، نعت اور منقبت آپ کی پسندیدہ اصنافِ سخن ہیں۔ آپ کو منتظم عاصی سے شرفِ تلمذ حاصل ہے جس نے آپ کی فکری و ادبی تربیت میں اہم کردار ادا کیا۔
تعلیمی اعتبار سے آپ بارہویں جماعت تک زیرِ تعلیم ر …

مزید پڑھیں ←
غزل کیا ہے؟

غزل اردو شاعری کی سب سے مقبول صنف ہے۔ اس میں عام طور پر محبت، جدائی، فلسفہ اور زندگی کے موضوعات پر اشعار ہوتے ہیں۔ ہر شعر اپنی جگہ مکمل ہوتا ہے۔

انصاری عمران احمد عبداللہ کی مزید
فصیلِ چشم پہ اشکوں کو روکنا ہوگا خود اپنے ہاتھ سے زخموں کو نوچنا ہوگا   وقارِ عشق بچانے کے واس...
فصیلِ چشم پہ اشکوں کو روکنا ہوگا خود اپنے ہاتھ سے زخموں کو نوچنا ہوگا   وقارِ عشق بچانے کے واس...
آپ کا فیصلہ یہی ہے کیا آخری راستہ یہی ہے کیا ہجر یادیں ملال تنہائی کیا وفا کا صلہ یہی ہے کیا ...
تیری مخمور دیکھ کر آنکھیں میری ہو جاتی ہے کسر آنکھیں راہ تکتی ہے میری تر آنکھیں موندھ لیتا ہے...
🔗 یہ بھی دیکھیں
💬 تبصرے (0)
تبصرہ کرنے کے لیے لاگ ان کریں

ابھی کوئی تبصرہ نہیں — پہلے تبصرہ کریں!

ادبی AI معاون
● آن لائن