غزل
منتظم عاصیؔ
پیر، 20 اپریل 2026
👁 7
❤️ 0
نظر آتے ہیں آنکھوں سے جو نظّارے مسافر ہیں
زمیں، مہتاب، سورج، آسماں، تارے مسافر ہیں
چمن شبنم کلی گُل خار بھونرے تتلیاں پودے
ندی دریا سمندر جھیل فوّارے مسافر ہیں
ہوا میں تیرتے بادل برستی پانی کی بوندیں
ٹھہاٹھے مارتے بہتے ہوئے دھارے مسافر ہیں
کبوتر فاختہ کوئل ہُما بلبل پپیہا مور
یہاں سرخاب ہُد ہُد چڑیا گہوارے مسافر ہیں
پہاڑ اور لہلہاتے کھیتوں کی پگڈنڈیاں نہریں
بہاریں صبحِ افزا شام بنجارے مسافر ہیں
خزاں دل سوزفرقت دشت صحرا وصل خواب امّید
شبستاں کوچۂ جاناں جنوں مجنون بے چارے مسافر ہیں
مسیحا زخم مرہم آہ نشتر اشک خوں یادیں دلِ مضطر
ادائیں شوخیاں حسن و نزاکت ناز و انگارے مسافر ہیں
✍️ منتظم عاصیؔ — مختصر تعارف
📍 مالیگاؤں، مہاراشٹر، ہندوستان
اپنی بات
محترم قارئین السَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَ رَحْمَۃُ اللّـٰهِ وَ بَرْکَاتَہٗ
الحمداللہ.................... بفضلِ خدا وند کریم بفیض محسنِ انسانیت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور جملہ اہلِ بیت اطہار کے توسل اولیائے کاملین کے احسان سے مرشدِ پاک کی نظرِ کمال سے والدین کی دعاؤں شفقت تربیت کا اثر ہے کہ آج میں اپنی تیسری شعری ادبی کتاب طشت ازبام آپ لوگوں تک پہنچانے میں کامیاب رہا
شعر و …
غزل کیا ہے؟
غزل اردو شاعری کی سب سے مقبول صنف ہے۔ اس میں عام طور پر محبت، جدائی، فلسفہ اور زندگی کے موضوعات پر اشعار ہوتے ہیں۔ ہر شعر اپنی جگہ مکمل ہوتا ہے۔
منتظم عاصیؔ کی مزید
سجدۂ دوام** معروف شاعر **منتظم عاصیؔ** کا ایک منفرد نعتیہ و منقبتی شعری مجموعہ ہے جس میں عشقِ الٰہی...
خود سے خود کو ہے بنایا، اے سارے جہاں کے والی، اللہ ھو
خود کو تونے ہے چھپایا، اے پردہ کئے خود عالی، ...
کبھی کبھی ایسا لگتا ہے جیسے دنیا انسانوں سے خالی ہے
اور میں اکیلا تنہائی کی تلاش میں بھٹک رہا ہوں ...
نوری اجماع یہ کتاب حرفِ عظیم میم منتظم عاصیؔ کی نعتیہ و منقبتی شاعری کا مجموعہ ہے جس میں حضور نبی ک...



ابھی کوئی تبصرہ نہیں — پہلے تبصرہ کریں!