غزل
منتظم عاصیؔ
پیر، 20 اپریل 2026
👁 8
❤️ 0
ابھی توڑ کر وقتِ پرسہ نہیں ہے
ابھی دل ترے نام لکھّا نہیں ہے
الجھ کر تری یادوں میں رہ گیا ہوں
ابھی تیرے بارے میں سوچا نہیں ہے
ابھی میں نے نوچیں ہیں پر حوصلوں کے
ابھی میرا ٹوٹا ارادہ نہیں ہے
ابھی بول بالا ہے نفرت کا ہر سو
ابھی راہِ الفت پہ کانٹا نہیں ہے
ابھی اور بدلے گا دنیا کا دستور
ابھی دور دار و رسن کا نہیں ہے
ابھی میں نے لفظوں کی چھینی سے تیرا
بدن سنگِ مرمر تراشہ نہیں ہے
ابھی اور بیمار کو دو اذیت
ابھی یاں عیادت کا در وا نہیں ہے
نہ کاندھے پہ جھولا نہ چمٹا نہ بیڑی
فقیروں کے ہاتھوں میں کاسہ نہیں ہے
✍️ منتظم عاصیؔ — مختصر تعارف
📍 مالیگاؤں، مہاراشٹر، ہندوستان
اپنی بات
محترم قارئین السَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَ رَحْمَۃُ اللّـٰهِ وَ بَرْکَاتَہٗ
الحمداللہ.................... بفضلِ خدا وند کریم بفیض محسنِ انسانیت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور جملہ اہلِ بیت اطہار کے توسل اولیائے کاملین کے احسان سے مرشدِ پاک کی نظرِ کمال سے والدین کی دعاؤں شفقت تربیت کا اثر ہے کہ آج میں اپنی تیسری شعری ادبی کتاب طشت ازبام آپ لوگوں تک پہنچانے میں کامیاب رہا
شعر و …
غزل کیا ہے؟
غزل اردو شاعری کی سب سے مقبول صنف ہے۔ اس میں عام طور پر محبت، جدائی، فلسفہ اور زندگی کے موضوعات پر اشعار ہوتے ہیں۔ ہر شعر اپنی جگہ مکمل ہوتا ہے۔
منتظم عاصیؔ کی مزید
سجدۂ دوام** معروف شاعر **منتظم عاصیؔ** کا ایک منفرد نعتیہ و منقبتی شعری مجموعہ ہے جس میں عشقِ الٰہی...
خود سے خود کو ہے بنایا، اے سارے جہاں کے والی، اللہ ھو
خود کو تونے ہے چھپایا، اے پردہ کئے خود عالی، ...
کبھی کبھی ایسا لگتا ہے جیسے دنیا انسانوں سے خالی ہے
اور میں اکیلا تنہائی کی تلاش میں بھٹک رہا ہوں ...
نوری اجماع یہ کتاب حرفِ عظیم میم منتظم عاصیؔ کی نعتیہ و منقبتی شاعری کا مجموعہ ہے جس میں حضور نبی ک...



ابھی کوئی تبصرہ نہیں — پہلے تبصرہ کریں!