نعت
منتظم عاصیؔ
پیر، 20 اپریل 2026
👁 47
❤️ 1
کاش سرکارِ دو عالم کی نظر ہو جائے
زندگی میری مدینے میں بسر ہو جائے
میں کہ واپس نہیں لوٹوں گا مدینے سے کبھی
زندگی چاہے مری زیر و زبر ہو جائے
عصر مغرب ہو مدینے میں عشاء فجر ظہر
اور رمضاں کی بھی افطار و سحر ہو جائے
خاک ماتھے پہ مدینے کی جو مَلنے کو مِلے
بختِ برگشتہ مرا بختِ ظفر ہو جائے
اے ہوا مجھ کو اڑا کر تو مدینہ لے چل
آرزو دل کی ہے اک بار سفر ہو جائے
ذکر سنتے ہی مدینے کا مرا دل بولے
مجھ کو جانا ہے وہاں چاہے کسر ہو جائے
دل کی دھڑکن سے مدینے کی صدا آتی ہے
اب کہ سانسوں سے بھی جاری یہ اثر ہو جائے
✍️ منتظم عاصیؔ — مختصر تعارف
📍 مالیگاؤں، مہاراشٹر، ہندوستان
اپنی بات
محترم قارئین السَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَ رَحْمَۃُ اللّـٰهِ وَ بَرْکَاتَہٗ
الحمداللہ.................... بفضلِ خدا وند کریم بفیض محسنِ انسانیت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور جملہ اہلِ بیت اطہار کے توسل اولیائے کاملین کے احسان سے مرشدِ پاک کی نظرِ کمال سے والدین کی دعاؤں شفقت تربیت کا اثر ہے کہ آج میں اپنی تیسری شعری ادبی کتاب طشت ازبام آپ لوگوں تک پہنچانے میں کامیاب رہا
شعر و …
نعت کیا ہے؟
نعت حضور نبی کریم ﷺ کی مدح و ثنا میں لکھی جانے والی شاعری ہے جو اردو ادب کی ایک بیش قیمت روایت ہے۔
منتظم عاصیؔ کی مزید
سجدۂ دوام** معروف شاعر **منتظم عاصیؔ** کا ایک منفرد نعتیہ و منقبتی شعری مجموعہ ہے جس میں عشقِ الٰہی...
خود سے خود کو ہے بنایا، اے سارے جہاں کے والی، اللہ ھو
خود کو تونے ہے چھپایا، اے پردہ کئے خود عالی، ...
کبھی کبھی ایسا لگتا ہے جیسے دنیا انسانوں سے خالی ہے
اور میں اکیلا تنہائی کی تلاش میں بھٹک رہا ہوں ...
نوری اجماع یہ کتاب حرفِ عظیم میم منتظم عاصیؔ کی نعتیہ و منقبتی شاعری کا مجموعہ ہے جس میں حضور نبی ک...



ابھی کوئی تبصرہ نہیں — پہلے تبصرہ کریں!