اشتہار
اشتہار
یہ سائٹ جناب اکبر شیخ صاحب
اکبر شیخ
کے اعزاز میں تخلیق کی گئی ہے
📖 ان کے بارے میں
ادبِ اطفال
علیم طاہرؔ بدھ، 20 مئی 2026
👁 146 ❤️ 4
رات کو اک گھر کی کھڑکی سے کودی بلّی
اس کے پیچھے دھم سے آئی دوجی بلّی
چپکے چپکے کچن کے اندر دونوں پہنچیں
ان دونوں نے گیہوں کی اک روٹی پائیں
روٹی لے کر پیڑ کے نیچے دونوں بیٹھیں
یہ میری روٹی ہے مل کر دونوں بولیں
پہلی بلّی بولی اس کو میں کھاؤں گی
دوجی بولی دے دے ورنہ لڑ جاؤں گی
دیکھ رہا تھا پیڑ پہ بیٹھا بھورا بندر
بولا میں انصاف کروں گا نیچے آکر
ایک ترازو لے کر آیا بندر نیچے
اک اک پلڑے میں رکھّے دو ٹکڑے کر کے
جو پلڑا جھکتا تھا اس کا ٹکڑا توڑے
توڑ کے ٹکڑا بندر اپنے منہ میں ڈالے
دھیرے دھیرے پوری روٹی کھائی اس نے
اپنی عقل سے اپنی بھوک مٹائی اس نے
منہ تکتے رہ گئیں دونوں بھورے بندر کا
جھانک رہا تھا آنکھ سے ان کے غم اندر کا
بچّو آپس میں لڑنے سے ہوتا ہے نقصان
مل جل کر رہنے سے ہوتا جینا بھی آسان
📖 خلاصہ

یہ سبق آموز اور دلچسپ نظم علیم طاہر کی بچوں کے لیے لکھی گئی ایک خوبصورت تخلیق ہے جس میں کہانی کے انداز میں اتحاد، محبت اور سمجھداری کا پیغام دیا گیا ہے۔ نظم میں دو بلیوں کے جھگڑے اور بندر کی چالاکی کو…

← پچھلا اگلا →
علیم طاہرؔ کی مزید
نہ خود کا میں ہوں نہ کچھ اور میرے بس میں ہے جہاں میں جو بھی ہے سب تیری دسترس میں ہے مرے وجود سے ...
تھلاپتی وجے: فلمی دنیا سے عوامی قیادت تک ایک غیر معمولی سفر __________ سپر اسٹار سے سیاسی رہنما تک...
مصنف: علیم طاہر --- فہرستِ مضامین: 1. پیش لفظ 2. افسانچہ کیا ہے؟ (تعریف و اہمیت) 3. ا...
"عورت کچے کان کی" معروف ادیب علیم طاہرؔ کی ایک فکر انگیز تحریر ہے جو معاشرے میں عورت کے کر...
🔗 یہ بھی دیکھیں
💬 تبصرے (0)
تبصرہ کرنے کے لیے لاگ ان کریں

ابھی کوئی تبصرہ نہیں — پہلے تبصرہ کریں!

ادبی AI معاون
● آن لائن